ETV Bharat / bharat

مغربی بنگال: کورونا اموات کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

author img

By

Published : May 21, 2021, 10:17 PM IST

مغربی بنگال میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کی وجہ سے 169 اموات ہوئی ہیں جو ایک ریکاڈ ہے۔

 مغربی بنگال: کورونا اموات کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
مغربی بنگال: کورونا اموات کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

ریاست میں کورونا کی دوسری لہر کا قہر جاری ہے جبکہ اس دوران اموات کی تعددا میں اضافہ افسوسناک ہے۔ ریاستی حکومت اور محکمہ صحت کی تمام تر کوششوں کے بعد نئے کیسز میں کمی آئی ہے لیکن اموات کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

ریاست میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ پانچ دنوں سے مرنے والوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھا گیا۔ وہیں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 19 ہزار 153 نئے کیسز درج کئے گئے۔ گذشتہ 6 دنوں سے نئے کیسز کی تعداد ساڑھے انیس ہزار سے کم ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد ساڑھے گیارہ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے جو تشویش کا باعث ہے۔ ریاست کے تمام اضلاع میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ لاک ڈاؤن اور کورونا گائیڈ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.