ETV Bharat / bharat

مغربی بنگال ضمنی انتخابات: ممتا بنرجی کی بھاری اکثریت سے جیت - یہ الیکشن بنرجی کے لیے سب سے زیادہ معنی رکھتا

مغربی بنگال ضمنی انتخابات میں ممتا بنرجی نے 58 ہزار 389 ووٹ حاصل کرکے بھوانی پور کی اپنی سیٹ ایک بار پھر جیت لی ہے۔ اس فتح کے نتیجے میں انہیں مزید ساڑھے چار سال تک مغربی بنگال کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے آئینی پیچیدگیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

ممتا بنرجی کی بھاری اکثریت سے جیت
ممتا بنرجی کی بھاری اکثریت سے جیت
author img

By

Published : Oct 3, 2021, 10:06 AM IST

Updated : Oct 3, 2021, 2:26 PM IST

مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقے بھوانی پور، شمشیر گنج اور جنگی پور میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اس دوران بھوانی پور کی گنتی مکمل ہونے کے بعد ممتا بنرجی نے 52 ہزار ووٹوں سے زائد سے اپنے حریف بی جے پی امیدوار پرینکا تبریوال کو ہرایا۔

یہ الیکشن محترمہ بنرجی کے لیے سب سے زیادہ معنی تھا۔ متا بنرجی نے 58389 ووٹ حاصل کرکے بھوانی پور کی سیٹ اپنے نام کر لی ہیں۔اب وہ وزیراعلی کی کرسی پر بنی رہیں گی۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے بھوانی پور، شمشیر گنج اور جنگی پور اسمبلی نشستوں پر جمعرات کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی۔ ان تمام نشستوں پر کورونا پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے ووٹ ڈالے گئے۔

بھوانی پور میں 98 پولنگ مراکز میں 287 بوتھ قائم کیے گئے تھے۔ ان میں سے 269 اہم بوتھ تھے۔ ہربوتھ کے باہر200 میٹر کے علاقہ تک دفعہ 144 نافذ کیا گیا۔ بھوانی پوراسمبلی حلقہ میں کل 2،06،456 ووٹرہیں۔ ان میں سے 95،209 مرد اور 95،209 خواتین ووٹرہیں۔

ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر اپنی قسمت آزما رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر تنقید

وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پرینکا ٹبریوال کو انتخابی میدان میں اتارا ہے، جبکہ مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم) سے شری جیووشواس اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

Last Updated : Oct 3, 2021, 2:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.