ETV Bharat / bharat

ممتا کے دور اقتدارمیں بے روزگاری سنگین مسئلہ بن گیا ہے

بی جے پی کے ریاستی صدر نے کہا کہ آئیے ہم سب مل کر بنگال کو سونار بنگلہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں-

ممتا کے دور اقتدارمیں بے روزگاری سنگین مسئلہ بن گیا ہے
ممتا کے دور اقتدارمیں بے روزگاری سنگین مسئلہ بن گیا ہے
author img

By

Published : Dec 6, 2020, 11:01 AM IST

مغربی بنگال کے مشرقی مدنی پور ضلع کے رام نگر میں جلسے کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ بنگال کو سونار بنگلہ بنانے میں بی جے پی ہی نہیں بلکہ ریاست کے تمام لوگوں کی مدد کی ضرورت پڑے گی۔

ان کا کہنا تھا 'تمام لوگوں کی بدولت ہی ترنمول کانگریس کی بدعنوان حکومت کو اکھاڑ پھینکنے میں مدد ملے گی، اس کے بغیر ایک غیر معمولی ہدف کو حاصل نہیں کیا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ پہلے بائیں محاذ کی حکومت نے 35 برسوں تک عام لوگوں کا استحصال کرتی رہی، ملک کی تمام ریاستیں ایک دوسرے کو مات دے کر ترقی کی دوڑ میں آگے نکلنے کی کوشش کرتی رہیں لیکن ریاست مغربی بنگال روزانہ جلسے جلوس اور ہڑتال سے دو چار ہوتی رہی، اس دوران ریاست میں کوئی ترقی ہوئی ہی نہیں۔

بی جے پی کے رہنما دلیپ گھوش کا کہنا تھا کہ تبدیلی کی لہر میں بائیں محاذ کی حکومت اکھڑ گئی اور ریاست کی باگ ڈور ممتا بنرجی کے ہاتھوں میں آ گئی، ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت لوگوں کی امیدوں پر اترنے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی، انہوں نے کہا کہ ممتابنرجی کے دور اقتدار میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا، لوگوں کو روزگار کی تلاش میں بیرون ریاستوں کا رخ کرنا پڑا۔

غریب اور بے روزگاروں کی ایک بڑی تعداد جنوبی بھارت میں روزگار کے لیے جانے پر مجبور ہو گئی، اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ریاست میں بے روزگاری کا مسئلہ کتنا سنگین ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'بنگال کے نوجوان، حیدرآباد، چنئی، ویشاکھا پٹنم، مہاراشٹر، گجرات اور کرناٹک میں ملازمت کرنے پر مجبور ہیں، بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد سونار بنگلہ بنانے کے ساتھ ساتھ روزگار کے سینکڑوں ذرائع پیدا کیے جائیں گے تاکہ بنگال کے نوجوانوں کو اپنے ضعیف والدین کو چھوڑ کر بیرون ریاست جانے کی ضرورت نہ پڑے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.