بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ وزیراعلی ممتا بنرجی کم قیمتوں پر کورونا ویکسین چین سے خرید کر عوام کے درمیان مفت میں تقسیم کریں گی۔کورونا ویکسینیشن کو لے کر ریاستی حکومت پر سیاست کرنے کا الزام عائد ہوئے دلیپ گھوش نے کہا کہ کورونا ویکسین کم نہیں ہو گا اس کا غلط طریقے سے استعمال کیا گیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کی ہدایت کے باوجود فرنٹ لائن واریئرس کے مقابلے اراکان اسمبلی کو زیادہ ویکسین دیا گیا جو کورونا پروٹوکال کی خلاف ورزی ہے، بی جے پی کے ریاستی صدر کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت ہر چیز میں سیاست کرتی ہے اور اس مرتبہ کورونا ویکسن کو لے کر سیاست کر رہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی ممتا بنرجی ویکسین کہاں سے لا کر مفت تقسیم کریں گی،کیا وہ چین سے ویکسین خریدیں گی۔؟
بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ ہم اس ضمن میں کوئی سیاست کرنا نہیں چاہتے ہیں، تمام لوگوں کو کورونا پروٹوکال کے تحت ویکسین دیا جائے، اس سے زیادہ کچھ نہیں چاہیے۔