نوئیڈا کے سٹی صدر شہاب الدین کی صدارت میں منعقد تقریب کے دوران ادے ویر یادو کو اترپردیش پنچایتی راج تنظیم کا ریاستی سکریٹری مقرر کیا گیا جبکہ ہریش یادو کو او بی سی محکمہ کانگریس کا ریاستی سکریٹری بنایا گیا ہے۔
شہاب الدین نے ممورا کے جتندر بیسویا کو ممورا بلاک کا صدر مقرر کیا ہے۔ کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری جیتندر امباوت کو گنگا شاپنگ مارکیٹ کا دوبارہ صدر بننے پر ان کا بھی استقبال کیا گیا۔
مزید پڑھیں:۔ ڈی ڈی سی کے نومنتخب عہدیداران کے لیے پروٹوکول طے
اس موقع پر پنڈت پرمود شرما پی سی سی رکن، حشمت رانا سابق چیئرمین، راجکمار مونو این ایس یو آئی، ہریش لوہیا صدر کامگر کانگریس، یوگیندر بھاٹی ورکرز کانگریس، جنرل سکریٹری سویندر سنگھ آوانا، جنرل سکریٹری جتیندر امباوت، سینئر سماجی کارکن یشپال آوانا، جنرل سکریٹری رام کمار شرما، ادیویر یادو ریاستی سکریٹری، ہریش بھاٹی یادو ریاستی سکریٹری، بلاک صدر بھنگل رنویر بھاٹی، بلاک صدر شمالی جاوید خان، ضلع نائب صدر کسان کانگریس نیتراپال آوانا، ضلعی نائب صدر این ایس یو آئی وریند مکھیا، نائب صدر اشرف، جیوتی پال، گلفام، دیویندر پردھان، نول چوہان، دانش خان، سبھاش، مشکور، قادر، زبیر اور امیرصاحب وغیرہ موجود تھے۔