ETV Bharat / bharat

جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کا خیرمقدم: امریکہ

امریکی انتظامیہ کے ڈپارٹمنٹ آف اسٹیٹ نے جموں و کشمیر میں 4جی انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کا استقبال کیا ہے۔

Welcome Resumption of 4G Mobile Internet Services in J&K: US State Department

author img

By

Published : Feb 10, 2021, 9:59 PM IST

اس سلسلے میں ڈپارٹمنٹ آف اسٹیٹ نے ایک ٹویٹ کر کے کہا کہ 'ہم بھارت کے جموں و کشمیر میں 4جی موبائل انٹرنیٹ کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یہ مقامی باشندوں کے لیے ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے اور ہم جموں و کشمیر میں سیاسی و معاشی بحالی کے منتظر ہیں'۔

Welcome Resumption of 4G Mobile Internet Services in J&K: US State Department
جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کا خیرمقدم: امریکہ

خیال رہے کہ تقریباً 18 ماہ کی پابندی کے بعد رواں ماہ پانچ فروری کو جموں و کشمیر انتظامیہ نے 4جی انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کی ہے۔

اس سلسلے میں جموں و کشمیر کے ترجمان روہت کنسل نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ پورے جموں و کشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ خدمات بحال ہو رہی ہے۔

جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019 سے یعنی تقریباً 18 مہینوں سے 4 جی انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

حکومت نے کہا تھا کہ 4 جی انٹرنیٹ سروس مرحلہ وار طریقے سے بحال کی جائے گی۔

ترجمان روہت کنسل کے اعلان سے چند گھنٹے قبل بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے دعویٰ کیا تھا کہ جموں و کشمیر میں تیز رفتار فور جی موبائل انٹرنیٹ خدمات اگلے دس دنوں کے اندر بحال کر دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے انہیں ٹیلیفونک بات چیت کے دوران جموں و کشمیر میں فور جی موبائل انٹرنیٹ خدمات کی فوری بحالی کا تیقن دلایا ہے۔'

سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ خدمات بحال کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'ملک کا نیا مرکزی علاقہ جموں و کشمیر کے لوگ 18 ماہ تک مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد اب 4 جی انٹرنیٹ خدمات کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.