ETV Bharat / bharat

Honour Ceremony for Writers: ایوارڈ یافتہ قلم کارواں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

author img

By

Published : Jan 3, 2022, 10:28 AM IST

اترپردیش اردو اکیڈمی نے رامپور کے تین ایوارڈ یافتہ قلم کاروں کے اعزاز میں ایک ادبی محفل کا انعقاد عمل میں لایا جس میں رامپور کی مقتدر ادبی شخصیات نے شرکت کی اور قلم کاروں کو مبارکباد دی۔ Welcome Ceremony To Urdu Writers

اترپردیش اردو اکیڈمی کی جانب سے ایوارڈ یافتہ قلم کارواں کو استقبالیہ پیش کیا گیا

اترپردیش کے ضلع رامپور میں اترپردیش اردو اکادمی کی جانب سے ایوارڈ یافتہ رامپور کے قلم کارواں کو ادبی محفل کا انعقاد کرکے استقبالیہ دیا گیا۔ استقبالیہ کا یہ پروگرام علمی و ادبی تنظیم کارواں کی جانب سے معروف سماجی کارکن ادب نواز ناصر علی خاں علیگ کی رہائش گاہ پر عمل میں آیا۔ Welcome Ceremony To Urdu Writers

اترپردیش اردو اکیڈمی کی جانب سے ایوارڈ یافتہ رامپور کے تین قلم کاروں کو علمی و ادبی تنظیم کارواں نے ادبی محفل کا انعقاد کرکے استقبالیہ دیا۔ جس میں رامپور کی مقتدر ادبی شخصیات نے شرکت کی اور قلم کاروں کو مبارکباد دی۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں رامپور کے تین ادیب ایس فضیلت کو ان کی کتاب ضرب لطیف، ڈاکٹر اطہر مسعود کو ان کی مرتب کردہ کتاب 'تذکروں کا اشاریہ' اور محترمہ ساجدہ شیراوانی کو ان کی کتاب 'رامپور کے فارسی گو شعراء' پر اردو اکیڈمی نے ایوارڈ سے نوازا تھا۔

اس موقع پر معروف افسانہ نگار و تنز ومزاح نگار ایس فضیلت نے اپنی تصنیف کردہ کتاب ضرب لطیف اور دو دیگر قلم کاروں کو اترپردیش اردو اکیڈمی کی جانب سے انعام سے نوازے جانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک منفرد موقع ہے جب رامپور کے ادیبوں نے ایک ساتھ انعامات حاصل کئے۔ ساتھ ہی انہوں نے ضرب لطیف کی مقبولیت کی وجہ بھی بتائی۔
بائٹ: ایس فضیلت، معروف افسانہ نگار و تنز و مزاح نگار

کارواں کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام کی صدارت گورنمنٹ حامد انٹر کالج کے سابق پرنسپل اسرار احمد نے کی۔ رامپور کے لئے یہ فخر کی بات ہے جب یہاں کے تین قلم کار انعامات سے نوازے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ UP Urdu Academy Organize Program: یوپی اردو اکادمی کا اردو ادب وثقافت پر یک روزہ پروگرام

وہیں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر شریف احمد قریشی اور عتیق جیلانی سالک شریک ہوئے۔ مہمانوں نے تینوں قلم کارواں کو مبارکباد دی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر شریف احمد قریشی نے قلم کاروں کی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے تصنیف کے فن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اس دوران پروفیسر رضیہ پروین نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر بڑی خوشی ہوتی ہے کہ رامپور میں باصلاحیت اور شہرت یافتہ ادیب موجود ہیں جو گلشن ادب کی آبیاری کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ استقبالیہ کی یہ ادبی محفل معروف سماجی کارکن اور ادب نواز ناصر علی خاں علیگ کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی۔ ناصر علی خاں علیگ نے اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوشی کا موقع ہے کہ اہم ادبی شخصیات یہاں قلم کاروں کو مبارکباد دینے کے لئے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادبی کاوشوں کی قدر کرنی چاہئے اور اس کے لئے قلم کاروں کی عزت افزائی ضروری ہے۔ اس ادبی محفل کی نظامت کا فریضہ بحسن و خوبی نعمان خان غازی نے انجام دیا۔

Honour Ceremony for Writers

: ایوارڈ یافتہ قلم کارواں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.