ETV Bharat / bharat

اے ایم یو: ویب ٹاک سیریز 5 نومبر سے شروع - Aligarh muslim university

اے ایم یو کی فیکلٹی آف لائف سائنسز کی جانب سے بائیولوجیکل ریسرچ میں ہونے والی نئی تحقیق و پیش رفت پر ویب ٹاک سیریز کا پہلا خطبہ ممتاز مالیکیولر مائیکرو بیالوجسٹ پروفیسر کارمن ٹوریس(یونیورسٹی آف لاریوجا، اسپین) 5 نومبر کو شام پانچ بجے پیش کریں گی.

اے ایم یو: ویب ٹاک سیریز 5 نومبر سے شروع

author img

By

Published : Nov 4, 2020, 9:38 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی صدی تقریبات کے تحت فیکلٹی آف لائف سائنسز کی جانب سے بائیولوجیکل ریسرچ میں ہونے والی نئی تحقیق و پیش رفت پر ویب ٹاک سیریز منعقد کی جارہی ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ظہیر الدین ویب ٹاک سیریز کے سرپرست اور ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر وسیم احمد معاون سرپرست ہیں۔

اے ایم یو کی فیکلٹی آف لائف سائنسز کی جانب سے
بائیولوجیکل ریسرچ میں ہونے والی نئی تحقیق و پیش رفت پر ویب ٹاک سیریز کا پہلا خطبہ ممتاز مالیکیولر مائیکرو بیالوجسٹ پروفیسر کارمن ٹوریس(یونیورسٹی آف لاریوجا، اسپین) 5 نومبر کو شام پانچ بجے پیش کریں گی۔

دوسرا خطبہ 6 نومبر کو صبح گیارہ بجے منور پی ہانڈے (ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبہ فیزیولوجی، نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور) 'عمر بڑھنے اور کینسر' کے موضوع پر پیش کریں گے، جبکہ دوپہر ایک بجے پروفیسر ایڈم پرائس (اسکول آف بائیولوجیکل سائنس، یونیورسٹی آف ایبرڈین، یوکے) 'چاول میں جینیاتی میپنگ کے تیس سال' موضوع پر خطاب کریں گے۔

تیسرا خطبہ 7 نومبر کو شام 5:30 بجے پروفیسر ایچ ایس (امریکہ) 'ہندوستان میں پرندوں کے جائزہ' کے موضوع پر پیش کریں گے۔

چوتھا خطبہ 9 نومبر کی صبح 11 بجے پروفیسر خالد (مصر) 'میوزیم میں ممیوں کے بندوبست' کے موضوع پر خطبہ پیش کریں گے۔

پانچواں خطبہ 10 نومبر کو صبح 10 بجے پروفیسر عمران احمد (شکاگو، امریکہ) 'ادویات کے فروغ' موضوع پر خطاب کریں گے۔

خطبات میں شرکت کے خواہشمند افراد ویب لنک :
https://amu.webex.com/meet/asadukhan72 اور آئی ڈی نمبر 574751292 کے ذریعہ شامل ہو سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.