'زرعی اور پالیسی اقدامات کی اہمیت' پر ایک ویب ٹاک میں ملک کی جی ڈی پی میں زراعت کی حصہ داری The Share of Agriculture in GDP ، زرعی شعبے میں روزگار اور بجٹ سپورٹ، پولیس کی مداخلت، کم از کم سہارا قیمت (ایم ایس پی) اور کسانوں پر اثرات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے 2016 میں نوٹ بندی کے اثرات اور 2020 میں کووڈ 19 کے اثرات پر اپنے خیالات ظاہر کئے۔
ڈاکٹر نظم الدین نے منیمم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) کی اہمیت و اثرات Significance and Impact of Minimum Support Price پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ گیہوں اور چاول کی خرید کے سلسلہ میں ہندوستان کی کارگردگی کی ستائش کی اور کسانوں کی بہتری سے متعلق خورونی تیل - پام آئل کے قومی مشن کی اہمیت کا بھی ذکر کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
DP growth pegged at 9.5%: رواں مالی برس میں اقتصادی ترقی کا تخمینہ 9.5 فیصد پر برقرار: آر بی آئی
تعارفی کلمات پروفیسر محمد عبدالسلام، صدر شعبہ اقتصادیات نے ادا کیے، سوال جواب کا سیشن بھی ہوا۔ ویب ٹاک کا انعقاد میں اکنامک سوسائٹی کے انچارج ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر دستگیر عالم Dr. Dastgir Alam, Associate Professor in charge of Economic Society نے کلیدی کردار ادا کیا۔
فضل احمد (ایم اے تھرڈ سمسٹر) سیکرٹری، اکنامک سوسائٹی کے اظہار تشکر کیا، جبکہ داستوی شرما (ایم اے، تھرڈ سمسٹر) نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔
'زرعی اور پالیسی اقدامات کی اہمیت' پر ایک ویب ٹاک میں انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ طلبہ اور شعبہ اقتصادیات کے رسرچ اسکالر نے بھی شرکت کی۔