ETV Bharat / bharat

Hyderabad Rains Today: دہلی، ہریانہ، تلنگانہ سمیت کئی ریاستوں میں بارش، موسم خوشگوار - ملک کے کئی ریاستوں میں بارش

محکمہ موسمیات کے مطابق 7 جون کو دہلی اوراس کے مضافات کے لیے 'اورنج الرٹ' جاری کیا گیا تھا۔ دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) کے کچھ حصوں میں جمعرات کی صبح بارش ہوئی، بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آئی ہے، جس سے لوگوں کو گرمی سے راحت ملی ہے۔ Heavy Rain Lashes Hyderabad overnight

بارش سے موسم خوشگوار
بارش سے موسم خوشگوار
author img

By

Published : Jun 16, 2022, 10:10 AM IST

محکمہ موسمیات کے مطابق، آج قومی دارلحکومت دہلی اور ہریانہ میں ہلکی سے درمیانی بارش گرج چمک کے ساتھ ہونے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی نے بدھ کو مطلع کیا کہ شمالی دہلی،شمال مغربی دہلی، مغربی دہلی (بوانا، منڈکا)، سونی پت،کھرکھودا (ہریانہ) کے مختلف مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہیں،اس کے علاوہ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

Heavy Rain Lashes Hyderabad overnight

آئی ایم ڈی کے مطابق 7 جون کو دہلی اور دیگر ملحقہ علاقوں کے لیے 'اورنج الرٹ' جاری کیا گیا تھا۔ دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) کے کچھ حصوں میں جمعرات کی صبح بارش ہوئی، بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آئی ہے، جس سے لوگوں کو گرمی سے راحت ملی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آسام اور اروناچل پردیش میں ہلکی بھاری بارش ہوئی۔مغربی بنگال،سکم، رائلسیما، چھتیس گڑھ کے کچھ حصوں اور لکشدیپ کے متعدد مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی۔

تمل ناڈو، کیرالہ، شمالی ساحلی اڈیشہ اور سکم میں ایک یا دو مقامات پر درمیانی بارش ہوئی۔ تلنگانہ،ساحلی کرناٹک، گجرات کے کچھ حصوں، اڈیشہ، مشرقی راجستھان، جنوبی کرناٹک اور جنوبی ساحلی آندھرا پردیش میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی۔ کونکن اور گوا، وسطی مہاراشٹر اور جنوب مشرقی راجستھان، مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، مشرقی بہار، تلنگانہ کرناٹک اور انڈمان اور نکوبار جزائر میں بھی ہلی بارش ہوئی-

مزید پڑھیں:Southwest Monsoon: تلنگانہ میں 8 تا 10 جون کے درمیان مانسون کی آمد، شدید بارش کی پیش گوئی

مغربی ہمالیہ، پنجاب، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، تلنگانہ، ساحلی آندھرا پردیش، مہاراشٹر، تمل ناڈو، انڈمان اور نکوبار جزائر اور مشرقی گجرات میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ ہریانہ، پنجاب، اتر پردیش، دہلی،شمالی اور شمال مشرقی راجستھان اور شمالی مدھیہ پردیش کے کچھ حصوں میں گردو غبار،گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ ملک بھر سے گرمی کی لہر تھم جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.