وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم کسان سمان ندھی کے تحت ملک کے تقریباً 10 کروڑ کسانوں کے بینک کھاتوں میں 19،500 کروڑ روپے سے زیادہ بھیجنے کے بعد کہا کہ اب خوردنی تیل میں خود کفالت کے لیے، قومی خوردنی تیل مشن- پام آئل کے لئے عزم کیا ہے۔
اس مشن کے ذریعے کوکنگ آئل سے متعلق نظام پر 11 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کسانوں کو بہترین بیج، ٹیکنالوجی اور اس کی ہر سہولت میسر آئے۔ اس مشن کے تحت پام آئل کی کاشت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دیگر روایتی تیل کی فصلوں کی کاشت کو بھی وسعت دی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ پہلی بار بھارتی زرعی برآمدات کے لحاظ سے دنیا کے ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہوا ہے۔ کورونا کی مدت کے دوران ہی ملک نے زرعی برآمدات کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔
مزید پڑھیں:
پلوامہ: زعفران کے کاشتکاروں سے وزیر اعظم کی ورچوئل میٹنگ
آج جب بھارت ایک بڑے زرعی برآمد کنندہ ملک کے طور پر پہچانا جا رہا ہے، پھر ہمارے لیے یہ مناسب نہیں ہے کہ ہم خوردنی تیل کی اپنی ضروریات کے لیے درآمدات پر انحصار کریں۔ اس میں بھی درآمد شدہ پام آئل کا حصہ 55 فیصد سے زیادہ ہے۔ ہمیں اس صورتحال کو بدلنا ہوگا۔ ہزاروں کروڑ جو ہمیں خوردنی تیل خریدنے کے لیے بیرون ملک دوسروں کو دینا پڑتا ہے وہ صرف ملک کے کسانوں کو دینا چاہیے۔
یواین آئی