ETV Bharat / bharat

Nitish Rahul Gandhi Meet کھرگے کے گھر پر نتیش-راہل کی ملاقات، وزیر اعظم کے سوال پر خاموشی

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد راہل گاندھی، نتیش کمار اور ملکارجن کھرگے نے مشترکہ طور پر کہا کہ وہ تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر اگلا الیکشن لڑیں گے۔ حالانکہ وزیراعظم کون ہوگا؟، جب یہ سوال کیا گیا تو سب نے خاموشی اختیار کر لی۔

کھرگے کے گھر پر نتیش-راہل کی ملاقات، وزیر اعظم کے سوال پر خاموشی

author img

By

Published : Apr 12, 2023, 4:00 PM IST

نئی دہلی/پٹنہ: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اپوزیشن اتحاد کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اپنے تین روزہ دورے پر دہلی گئے نتیش کمار نے آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ نتیش کمار کے ساتھ بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو اور جے ڈی یو کے قومی صدر للن سنگھ بھی موجود تھے۔

اپوزیشن جماعتوں کو متحد کریں گے: میٹنگ کے بعد رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور اس بات کا اظہار کیا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں اپوزیشن کا اتحاد نظر آئے گا۔ نتیش کمار، راہل گاندھی اور ملکارجن کھرگے نے کہا کہ وہ تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر اگلا الیکشن لڑیں گے۔ حالانکہ وزیراعظم کون ہوگا؟، جب یہ سوال کیا گیا تو سب نے خاموشی اختیار کر لی۔

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ ''یہ اب ختم ہوچکا ہے۔ ہم نے کافی دیر تک بات کی، ملک بھر کی زیادہ سے زیادہ جماعتوں کو متحد کرنے کی کوششیں کرنی ہوں گی۔ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہم مستقبل میں مل کر کام کریں گے۔'' وہیں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ اپوزیشن کو متحد کرنے کے لیے ایک بہت ہی تاریخی قدم اٹھایا گیا ہے، یہ ایک عمل ہے۔ اپوزیشن کے پاس ملک کے لیے جو وژن ہے ہم اسے آگے بڑھائیں گے۔ ہم کسی بھی اپوزیشن پارٹی کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ساتھ کھڑے ہوں گے اور جمہوریت اور ملک پر ہونے والے حملے کے خلاف لڑیں گے۔"

یہ بھی پڑھین: BJP Will Go Below 100 Seats مل کر لڑیں گے تو بی جے پی 100 سیٹوں پر سمٹ جائے گی، نتیش کمار

وہیں اس موقع پر کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے نے کہا کہ ہم نے یہاں ایک تاریخی ملاقات کی ہے۔ آج بہت سے مسائل پر بات ہوئی ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ الیکشن تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر لڑیں گے۔ ہم سب ایک ہی راستے پر آگے بڑھیں گے۔''

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.