اجلاس میں ریاست کے چار ڈیویژن کے صدور اور ایک نائب صدر کو منتخب کیا گیا۔ جمعیت الرائین اپنے طبقے کو سماجی اور سیاسی طور پر بیدار کررہی ہے تاکہ اس کی برادری کو اقتدار میں مناسب حصہ داری مل سکے۔ میٹنگ کے بعد ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے ردولی نگر پالیکا کے چیئرمین جبار احمد نے کہا کہ ان کی تنظیم سماج کو بیدار کرکے مضبوط کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
تنظیم کے ریاستی نائب صدر قمر احمد رائین نے کہا کہ ہم تحصیل سطح تک اپنے تنظیمی ڈھانچے کو درست کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ قومی صدر نے اعلان کیا ہے کہ تمام سطح پر تنظیم ڈھانچہ تیار ہونے کے بعد لکھنؤ میں ایک بڑا پروگرام منعقد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:بڈھانہ: آصف قریشی جمعیت علماء ہند کے نگراں جنرل سیکرٹری منتخب
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری برادری کے مسائل اقتدار میں آئے بغیر حل نہیں ہونے والے ہیں۔ اس لئے جمعیت نے طے کیا ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں وہ اسی پارٹی کی حمایت کریں گے جو انہیں مناسب حصہ داری دینے کے لئے راضی ہوگی۔