ETV Bharat / bharat

ذات پر مبنی مردم شماری کرائے جانے تک خاموش نہیں بیٹھیں گے: تیجسوی یادو

مرکزی حکومت کے ذریعہ ذات پر مبنی مردم شماری نہ کرائے جانے کے بعد سے تیجسوی یادو ایک بار پھر سے سرگرم ہو گئے ہیں اور مرکزی حکومت کے اس فیصلے پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔

Tejashwi Yadav
تیجسوی یادو
author img

By

Published : Oct 1, 2021, 2:24 PM IST

پٹنہ : تیجسوی نے صاف طور سے کہا کہ ویسے تو مردم شماری ملکی پیمانے پر ہونا چاہیے تاکہ پتہ چل سکے کہ ہمارے ملک میں کس برادری کے کتنے لوگ ہیں اور ان کی معاشی حالت کیا ہے تاکہ حکومت انہیں دھیان میں رکھ کر اور ان کی ترقی کے لئے منصوبہ بنائیں۔ یہ ملک کے مفاد میں ہے۔ اس معاملے پر بہار کی تمام پارٹیاں متحد ہیں اور ابھی حالیہ دنوں میں ہی سبھی پارٹی کے نمائندوں کی ایک وفد اپنے مطالبات کو لیکر وزیراعظم سے ملاقات کرنے گئی تھی۔ اس وقت ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ وزیر اعظم اس مسئلے پر از سر نو غور کریں گے۔

ویڈیو

تیجسوی یادو نے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے پوچھے گئے سوال میں بتایا کہ وہ ذات پر مبنی مردم شماری نہیں کرا سکتی۔ یہ نہایت افسوس خبر ہے۔ مودی حکومت کو آخر کس چیز کا ڈر ہے، نہیں معلوم۔ تیجسوی یادو نے مزید کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری کے ساتھ مویشیوں کی گنتی بھی ضروری ہے تاکہ ان کی تعداد کا بھی اندازہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

پٹنہ: امیرِ شریعت کا انتخاب 9 اکتوبر کو کرانے کا فیصلہ

تیجسوی یادو نے کہا کہ وہ اس معاملے میں چپ نہیں بیٹھیں گے بلکہ اس کے لئے تحریک کا آغاز کریں گے۔ چونکہ ذات پر مبنی مردم شماری بہار کے حق اور ترقی کے لئے نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ بی جے پی جو کہے وہ صحیح ہے، ان کے حساب سے ہی لوگ ملک مخالف اور ملک سے محبت کرنے والے ہوتے ہیں۔ اسے ہم بالکل بھی نہیں مانتے۔ آنے والے چند دنوں میں ہی پھر ایک تحریک چلائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.