ETV Bharat / bharat

Lalu Prasad Yadav On BJP ہمیں آئین اور اقلیتوں کی حفاظت کرنی ہے، لالو پرساد

آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کوئی سیاسی پارٹی نہیں ہے بلکہ یہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا ایک نقاب ہے۔ بی جے پی کو ریزرویشن مخالف بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف سب کو متحد ہوکر لڑنا ہوگا۔ BJP is not political party its a Mask of RSS says Lalu Prasad

ہمیں آئین اور اقلیتوں کی حفاظت کرنی ہے، لالو پرساد

author img

By

Published : Feb 26, 2023, 7:41 AM IST

ہمیں آئین اور اقلیتوں کی حفاظت کرنی ہے، لالو پرساد

پورنیہ: ریاست بہار کے پورنیہ رنگ بھومی میدان میں ہفتہ کو عظیم اتحاد کی طرف سے ایک عظیم ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریلی میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو موجود تھے۔ لالو پرساد یادو دہلی سے ویڈیو کال کے ذریعے ریلی میں شامل ہوئے اور لوگوں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ گرینڈ الائنس کی تمام پارٹیوں کے لوگ پورنیہ میں ایک اسٹیج پر نظر آئے۔ یہ اتحاد اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ گرینڈ الائنس اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کو بچانا ہے، بہار کو آگے لے جانا ہے، ملک کو ترقی کی راہ پر لیکر جانا ہے۔ اقلیتوں کی حفاظت کرنی ہے۔ ہم ہندو ہندو کرتے ہیں لیکن اقلیتی طبقے کا کیا جرم ہے کہ تم انکو ہندووں سے الگ کرنا چاہتے ہو جس کے ہم کسی بھی قیمت پر کامیاب ہیں ہونے دیں گے

آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد نے کہا کہ 2014 کے انتخابات میں ہی انہوں نے کہا تھا کہ اگلے انتخابات میں بھارت رہے گا یا ٹوٹے گا۔ آٹھ سال بعد ملک کی جو حالت ہوئی ہے وہ سب دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت وہی کر رہی ہے جو آر ایس ایس چاہتی ہے۔ لالو یادو نے کہا کہ آج ملک ٹکڑے ٹکڑے ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ ملک میں آمرانہ حکومت کی وجہ سے غربت عروج پر پہنچ چکی ہے۔ جمہوریت کا قتل کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Lok Sabha Elections 2024 بی جے پی کو 2024 میں اکھاڑ پھینکیں گے، لالو

لالو نے تمام پارٹیوں سے متحد رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بچانے کے لیے سب کو مل کر لڑنا ہو گا۔ سب متحد رہیں گے تب ہی کسی کو ملک توڑنے کی جرات نہیں ہوگی۔ ہم کمزور ہو جائیں گے تو ملک نہیں بچے گا۔ انہوں نے پورنیہ ریلی میں جسمانی طور پر موجود نہ ہونے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بہار میں آر ایس ایس کے رتھ کو روکنے کا کام کیا۔ بہار جب بھی بدلتا ہے، اس کا اثر ملک پر پڑتا ہے۔ لالو اور نتیش ایک ہو گئے ہیں اور کسی کو کسی طرح کا وہم میں نہیں رہنا چاہیے، ہمارا اتحاد نظریات کا ہے۔ ہم نے ہمیشہ ساتھ رہنے کا عزم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک اور جمہوریت کو بچے گی، تب ہی کوئی بھی پارٹی سیاست کر سکے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.