ETV Bharat / bharat

Adnan on CM Jagan Reddy ہم پہلے بھارتی ہیں، گلوکارعدنان سمیع نے آندھرا کے وزیراعلیٰ کو کیوں کہا

آندھرا کے وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی کی جانب سے فلم آر آر آر کی ٹیم کو مبارکبادی کا ٹویٹ گلوکار عدنان سمیع کو پسند نہیں آیا جس کی وجہ سے انھوں نے کہا کہ ہم پہلے بھارتی ہیں اور ملک میں علیحدگی پسند رویہ صحت مند نہیں ہے۔

Adnan Sami
گلوکارعدنان سمیع
author img

By

Published : Jan 11, 2023, 7:44 PM IST

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے بدھ کو فلمساز ایس ایس راجامولی کی فلم آر آر آر کے ناٹو ناٹو نغمے کو بیسٹ اوریجنل سانگ کے زمرے میں گولڈن گلوب ایوارڈ 2023 سے سرفراز کیے جانے پر مبارکباد دی۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ٹویٹ کیا، تیلگو پرچم بلند ہو رہا ہے، تمام آندھرا پردیش کی طرف سے، میں ایس ایس راجامولی کی فلم آر آر آر کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ہمیں آپ پر فخر ہے۔

لیکن آندھرا کے وزیر اعلیٰ کا مبارکبادی پیغام گلوکار عدنان سمیع کو پسند نہیں آیا جس کی وجہ سے انھوں نے کہا کہ ہم پہلے بھارتی ہیں اور ملک میں علیحدگی پسند رویہ غیر صحت بخش ہے۔ وزیراعلیٰ کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے عدنان سمیع نے ٹویٹ کیا کہ تیلگو پرچم؟ آپ کا مطلب بھارتی پرچم ہے، ٹھیک ہے؟ ہم سب سے پہلے بھارتی ہیں اور اس لیے برائے مہربانی اپنے آپ کو ملک سے الگ کرنا بند کریں، خاص طور پر بین الاقوامی سطح پر ہم ایک ملک ہیں، علیحدگی پسندوں کا رویہ انتہائی غیر صحت بخش ہے جیسا کہ ہم نے 1947 میں دیکھا تھا، شکریہ، جئے ہند۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

عدنان سمیع کے ٹویٹ نے سوشل میڈیا پر صارفین کی رائے کو بھی منقسم کر دیا ہے۔ بعض صارف عدنان سمیع کے جذبات کی بازگشت کر رہے ہیں تو بعض وزیر اعلیٰ کی، جنوبی ریاست سے تعلق رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ RRR کی جیت آندھرا پردیش کے لیے بہت فخر کا باعث ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بالی ووڈ کے کچھ لوگ ہمیشہ تیلگو فلموں کو حقیر سمجھتے تھے لیکن اب ان کا حصہ بننا چاہتے ہیں کیونکہ انڈسٹری بہت کامیاب ہو چکی ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ اچھا کہا عدنان سمیع نے لیکن یہ بھارت کی تلخ حقیقت ہے کہ کئی جگہوں پر زبان کو ملک پر فوقیت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Naatu Naatu Wins Golden Globes 2023 ناٹو ناٹو نغمہ نے کی گولڈن گلوبز میں تاریخ رقم

Adnan Sami on Leaving Pak: عدنان سمیع نے پاکستان چھوڑنے کی وجہ بتائی، کہا' حقیقت سب کو حیران کردے گی'

واضح رہے کہ عدنان سمیع 1 جنوری 2016 سے بھارتی شہری ہیں۔ وہ بھارتی موسیقی کا نامور چہرہ ہیں، انہیں 2020 میں ہندوستان کے چوتھے اعلیٰ ترین شہری اعزاز پدم شری سے نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.