اورنگ آباد: مہاراشٹر کے کئی اضلاع میں گرام پنچایت کے انتخابات ہوئے اور اِن انتخابات کے نتیجے بھی آئے ہے۔ اس دوران شاہجہاں پور میں انتخابات ہوئے تھے اور یہاں کے نتیجے نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ شاہجہاں پور گرام پنچایت میں گزشتہ 25 سال سے واٹر سپلائی کا کام کرنے والا ایک ملازم اسی گرام پنچایت کا سرپنچ بن گیا۔ شاہجہاں پور میں 11 سیٹوں کے لیے انتخابات ہوئے تھے جس میں دو پینل بنائے گئے تھے۔ یہاں کے سابق سرپنچ سید کلیم کے پینل نے سرپنچ کے عہدے سمیت 11 میں سے 6 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ مخالف پینل نے 5 نشستیں حاصل کی جن میں سے ایک بلا مقابلہ منتخب ہوا تھا۔ Shahjahanpur Gram Panchayat Elections
شاہجہاں پور میں سرپنچ بننے کے لیے ریزرویشن رکھا گیا تھا اسی لیے شیخ کلیم کے پینل نے جناردن بنسوڑے جو ریزرویشن زمرے میں آتے ہیں اُنہیں سرپنچ بنانے کا فیصلہ کیا اور لوگوں نے جناردن بنسوڑے کے حق میں ووٹ کیا۔ سرپنچ انتخابات میں جیت کے بعد جناردن بنسوڑے نے سید کلیم کا شکریہ ادا کیا اور پانچ برسوں تک شاہجہاں پور گرام پنچایت کے ترقیاتی کاموں کوآگے بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کی کا عزم کیا۔