ETV Bharat / bharat

ٹوکیو اولمپینز کے ساتھ وزیراعظم نریندر مودی کی یادگار ملاقات - سرکاری رہائش گاہ 7 لوک کلیان مارگ پر بھارتی اولمپینز

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز اپنی سرکاری رہائش گاہ 7 لوک کلیان مارگ پر بھارتی اولمپینز کے ساتھ ناشتہ کے دوران کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ ویڈیو میں وزیراعظم اچھی صحت اور تندرستی کے بارے میں گفتگو کرنے کے علاوہ آئس کریم اور دیگر پکوانوں کا مزہ لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

Watch! PM Modi's memorable interaction with Olympians
ٹوکیو اولمپینز کے ساتھ وزیراعظم نریندر مودی کی یادگار ملاقات
author img

By

Published : Aug 18, 2021, 2:37 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز اپنی سرکاری رہائش گاہ 7 لوک کلیان مارگ پر بھارتی اولمپینز کے ساتھ بات چیت کی ایک جھلک دکھانے کے لیے ٹوئٹر کا سہارا لیا ہے۔

ویڈیو میں وزیر اعظم اچھی صحت اور تندرستی کے بارے میں گفتگو کرنے کے علاوہ آئس کریم اور دیگر پکوانوں کا مزہ لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ٹوکیو اولمپینز کے ساتھ وزیراعظم نریندر مودی کی یادگار ملاقات

اولمپک دستے کے ساتھ اپنے ناشتے کے دوران وزیر اعظم ٹوکیو اولمپکس کے طلائی تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا، تیرانداز دیپیکا کماری، چاندی کا تمغہ جیتنے والے پہلوان روی دھیہ، فینسر بھوانی دیوی اور دیگر کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

  • From having ice-creams and Churma to discussing good health and fitness, from inspiring anecdotes to lighter moments…watch what happened when I had the opportunity to host India’s #Tokyo2020 contingent at 7, LKM. The programme begins at 9 AM. pic.twitter.com/u5trUef4kS

    — Narendra Modi (@narendramodi) August 18, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیر اعظم نے بدھ کے روز ٹویٹ کیا کرکے تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ہمارے اولمپک ہیروز کے ساتھ یادگار گفتگو‘‘۔

کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی بات چیت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا ’’آئس کریم اور چورما سے لیکر اچھی صحت اور تندرستی کے ساتھ ساتھ متاثر کن کہانیاں اور خوشگوار لمحات پر بات چیت ہوئی۔ 7 لوک کلیان مارگ پر ناشتے کے دوران ٹوکیو اولمپک دستے کے کھلاڑیوں کے ساتھ میری گفتگو دیکھیے‘‘۔

اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے ٹوکیو گیمز میں 87.58 میٹر کے تھرو کے ساتھ فائنل جیتنے والے نیرج چوپڑا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تم نے کبھی کامیابی کو اپنے سر میں نہیں آنے دیا اور شکست کو اپنے دماغ میں نہیں چڑھایا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھو ہندوستان کی عظیم ترین اولمپک کھلاڑیوں میں شامل ہیں: وزیر کھیل

وزیر اعظم نے تیر اندازی دیپیکا کماری سے بھی کہا کہ مایوس نہ ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ ایک کھلاڑی کو کبھی بھی امید نہیں ہارنی چاہیے جب کہ اولمپک میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے پہلے فینسر بننے پر بھوانی دیوی کی تعریف کی اور اخیر میں انہوں نے چاندی کا تمغہ جیتنے پر پہلوان روی دہیہ کی بھی تعریف کی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے ان کھلاڑیوں کو یوم آزادی کی تقریبات کے اگلے دن اپنی رہائش گاہ پر ناشتے کے لیے مدعو کیا تھا۔ اس سے قبل انہوں نے ان کھلاڑیوں کو یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے لال قلعے میں خصوصی طور پر مدعو بھی کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.