ETV Bharat / bharat

رامبن کے بینک مینیجر کا تبادلہ - sub division ramsu

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے سب ڈویژن رامسو میں قائم جموں کشمیر بینک برانچ کے مینیجر کے تبادلہ پر ایک شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

رامبن کے بینک منیجر امیت گپتا کا تبادلہ
رامبن کے بینک منیجر امیت گپتا کا تبادلہ
author img

By

Published : May 6, 2021, 9:54 PM IST

سب ڈویژن رامسو کے مقامی لوگوں نے اپنے مقامی افسر برانچ مینیجر امت گپتا کو شاندار اور خوش اسلوبی کے ساتھ الوداع کیا ہے۔ تقریب کے دوران مقامی لوگوں نے برانچ مینیجر امت گپتا کو پھولوں کی مالا پہنا کر والہانہ طریقہ کے ساتھ الوداع کیا۔

رامبن کے بینک منیجر امیت گپتا کا تبادلہ

مقامی افراد نے ان کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ امت گپتا عرصہ دراز سے بطور جموں کشمیر بینک برانچ مینیجر رامسو کے عہدے پر فائز رہے جنہوں نے اپنی نوکری کا فریضہ ایمانداری، دیانتداری اور محنت و لگن کے ساتھ انجام دیا اور ہر وقت لوگوں کی مدد کرنے میں پیش پیش رہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق مذکورہ افسر نے اپنی نوکری کے دوران لوگوں کو خاص کر بینک صارفین کو ہر ممکنہ مدد کی اور ہر وقت پیش پیش رہے انہوں نے ان کی بہترین کارکردگی پر تعریف کی اور انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امت گپتا کی رامسو میں ایک یادگار اور بہترین خدمات انجام دینے کے بعد آج جموں کشمیر بینک برانچ رامسو سے ادھمپور کے لئے تبادلہ ہوا ہے جس کے سبب آج یہاں کے مقامی لوگوں نے بڑے احسن طریقہ سے انہیں پھولوں کی مالا پہنا کر الوداع کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.