دارالحکومت لکھنؤ سے شائع ہونے والا روزنامہ اودھ نامہ کے گروپ ایڈیٹر اور سینئر صحافی وقار رضوی کورونا سے متاثر تھے۔ بیمار ہونے کے بعد وہ ایرا میڈیکل کالج میں زیر علاج تھے۔ کچھ روز پہلے ہی وقار رضوی کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر پلازمہ کے لیے لوگوں سے اپیل کی گئی تھی تاکہ اُن کی جان بچائی جاسکے۔ تمام طرح کی جدوجہد کے باوجود اودھ نامہ کے گروپ ایڈیٹر وقار رضوی کو بچایا نہیں جاسکا، اور ان کا انتقال ہوگیا۔
قابل ذکر ہے کہ وقار رضوی اُردو صحافت کی نامور شخصیت تھے، اترپردیش میں انہوں نے اردو کے لیے کافی خدمات انجام دی ہیں. وہ اُردو زبان کے فروغ کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے تھے۔ لکھنؤ میں وہ ادبی اور علمی حلقوں میں جانے جاتے تھے۔ اُن کا جانا اُردو ادب و صحافت کے میدان کے لیے بڑا خسارہ ہے۔