ETV Bharat / bharat

Waheeda Rehman Dadasaheb Phalke Award وحیدہ رحمان دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے لیے نامزد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2023, 3:01 PM IST

Updated : Sep 26, 2023, 11:03 PM IST

ہندی سنیما کی تجربہ کار اداکارہ وحیدہ رحمان کو اس سال 2023 کے لیے دادا صاحب پھالکے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ اداکارہ کے نام پر مہر ثبت کردی گئی ہے۔ Dadasaheb Phalke Award

وحیدہ رحمان دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے لیے نامزد

حیدرآباد: دادا صاحب پھالکے سلیکشن جیوری نے تجربہ کار اداکارہ وحیدہ رحمان کو رواں سال 2023 کے دادا صاحب پھالکے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔ 25 ستمبر کو اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے ہندی سنیما میں وحیدہ رحمان کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے، اداکارہ کے نام کا اعلان کیا تھا۔

اداکارہ وحیدہ رحمان کی تعریف کرتے ہوئے، انوراگ نے مزید لکھا، "5 دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں، انہوں نے اپنے کرداروں کو انتہائی نفاست سے نبھایا ہے، جس کی وجہ سے فلم ریشما اور شیرا میں بہترین کردار کے لیے قومی فلم ایوارڈ سے نوازا گیا۔ شری اور پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ، وحیدہ جی نے لگن، عزم اور ایک بھارتیہ ناری کی طاقت کی مثال دی ہے، جو اپنی محنت سے اعلیٰ ترین پیشہ وارانہ مہارت حاصل کر سکتی ہے۔"

وحیدہ رحمان آج 85 برس کی ہو رہی ہیں۔ وحیدہ نے اپنے ہندی سنیما کیریئر کا آغاز سال 1962 میں فلم صاحب بیوی اور غلام سے کیا۔ اس کے بعد وہ 1965 میں آنجہانی سپر اسٹار دیو آنند اسٹارر فلم گائیڈ میں نظر آئے۔ اس فلم سے وحیدہ راتوں رات اسٹار بن گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: وحیدہ رحمان بالی ووڈ کی بہترین، بااثر اور خوبصورت اداکارہ

غور طلب ہو کہ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے لیے وحیدہ کے نام کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا، جب آج 26 ستمبر کو ان کے ساتھی اداکار دیو آنند کی 100ویں سالگرہ ہے۔ گائیڈ کے بعد وحیدہ نے تیسری کسم (1966)، رام اور شیام ( 1967)، نیل کمل(1968)، خاموشی (1970)، ریشما اور شیرا (1971)، کبھی کبھی (1976)، نمکین (1982)، چاندنی (1989) اور فلم لمہے (1991) میں کام کیا۔ اسی وقت، وحیدہ رحمان نے 2009 میں ریلیز ہونے والی ابھیشیک بچن اور سونم کپور اسٹارر فلم دہلی 6 میں بھی کام کیا۔

Last Updated : Sep 26, 2023, 11:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.