ETV Bharat / bharat

مغربی بنگال: ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ جاری - ضمنی انتخاب

مغربی بنگال کے چار اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اس درمیان کہیں سے کوئی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مغربی بنگال: ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ جاری

author img

By

Published : Oct 30, 2021, 1:18 PM IST

مغربی بنگال کے چار اسمبلی حلقوں کے جنوبی 24 پرگنہ کے گوسابا، شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ، ندیا کے شانتی پور اور کوچ بہار کے دن ہاٹا میں ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

مغربی بنگال: ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ جاری

چاروں اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دودان سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، اس کے لئے مرکزی فورسز، بی ایس ایف، ایس ایس بی اور پولیس کی خدمات حاصل کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی 24 پرگنہ کے گوسابا اسمبلی، شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ اسمبلی اور ندیا ضلع کے شانتی پور میں پرامن طریقے سے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

کوچ بہار کے دن ہاٹا اسمبلی حلقے کے مختلف بوتھس میں ای وی ایم خراب ہونے کی وجہ سے ووٹنگ تھوڑی دیر کے لئے متاثر ہوئی۔ دوسری ریاستی وزیر اور ترنمول کانگریس کے امیدوار شوبھن دیب چٹرجی نے کہا کہ وہ اپنی جیت کے لئے پرامید ہیں۔ عام لوگ ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر کسی اور کو ووٹ نہیں دیں گے۔

مزید پڑھیں:۔ کولکاتہ: ہندو ہوں لیکن اسلام کا غیر معمولی احترام کرتا ہوں، جیوتی پریہ ملک

انہوں نے مرکزی فورسز کے رویے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پتہ چلا ہےکہ ووٹرز کو بلاوجہ روکنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن اس سے ان کی جیت پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔

دوسری طرف شانتی پور سے بی جے پی کے امیدوار نرنجن بسواس اور دن ہاٹا سے بی جے پی کے امیدوار اشوک منڈل نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر ووٹرز کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.