آسام میں 80 میونسپل بورڈز کے 977 وارڈوں میں انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں پہلی بار الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس الیکشن میں 2532 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ اس میں بی جے پی نے سب سے زیادہ 825، کانگریس نے 706 اور آسوم گنا پریشد (اے جی پی) نے 243 امیدوار کھڑے کیے ہیں۔Municipal Board Election In Assam
اس خطے میں ووٹرز کی کل تعداد 16,73,899 ہے، جن میں سے 8,32,348 مرد، 8,41,534 خواتین اور 17 خواجہ سرا ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ریاست کے 24 اضلاع میں انتخابات ہو رہے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 9 مارچ کو ہوگی۔