ETV Bharat / bharat

Virat Kohli on India Vs Pakistan Match کوہلی ایک لاکھ تماشائیوں کے سامنے کھیلنے کے لئے بے تاب

ہندوستان کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے اتوار کو پاکستان کے خلاف ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ سے قبل ایک لاکھ تماشائیوں کے سامنے کھیلنے کے لیے اپنی بے تابی دکھائی ہے۔ Virat Kohli on India Vs Pakistan Match

کوہلی ایک لاکھ تماشائیوں کے سامنے کھیلنے کے لئے بے تاب

author img

By

Published : Oct 22, 2022, 7:42 PM IST

ملبورن:ہندوستان اور روایتی حریف پاکستان یہاں میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں 100,000 تماشائیوں کے ہجوم کے سامنے ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مہم کا آغاز کریں گے۔ ہندوستان کے پاس ٹی۔ 20 ورلڈ کپ 2021 میں ہار کا ازالہ کرنے کا موقع ہے، حالانکہ کوہلی میچ سے زیادہ تماشائیوں کے سامنے کھیلنے کا انتظار کر رہے ہیں۔virat kohli eagerly Waiting For Play Under One Lakhs Spectators

کوہلی نے اسٹار اسپورٹس کے پروگرام کرکٹ لائیو میں کہاکہ میں میچ سے زیادہ اس لمحے (ایک لاکھ حامیوں کے سامنے کھیلنے کے لئے) کا انتظار کر رہا ہوں۔ آخری بار جب میں نے اس طرح کے لمحے کا تجربہ ایڈن گارڈن میں کیا تھا، جہاں شائقین کی تعداد تقریباً 90,000 تھی۔ اسٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہوا تھا، جب میں میدان میں آیا تو سچن تنڈولکر، سنیل گواسکر، کپل دیو، وسیم اکرم اور وقار یونس جیسے اسپورٹس لیجنڈز موجود تھے۔

انہوں نے کہاکہ ماحول توانائی سے بھرا ہوا تھا، لیکن مجھے توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت تھی کیونکہ آپ اس ماحول کو کھینچ سکتے ہیں۔ ورلڈ کپ (2016) میں موہالی میں بھی ایسا ہی ہوا تھا۔ ورلڈ کپ کے میچوں کے دوران ایک الگ ماحول بنتا ہے۔ مجھے وہ لمحات پسند ہیں۔ درحقیقت، یہ وہ لمحات ہیں جو آپ کے تجربے کو مکمل کرتے ہیں۔ آپ اصل میں ان لمحات کو جینے کے لئے کھیلتے ہیں۔

مزید پڑھیں؛India vs Pakistan T20 Match میلبورن میں بھارت۔پاکستان مقابلے سے کرکٹ کا نیا باب لکھا جائے گا

وراٹ نے سوریہ کمار یادو کی بلے بازی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ اپنے کھیل پر بہت پراعتماد ہیں۔کوہلی نے کہاکہ سوریہ کے ساتھ بلے بازی کرنا بہت اچھا تجربہ ہے۔ وہ اپنی قابلیت کی وجہ سے درمیان میں بہت مزے کرتا ہے۔ وہ صرف پوچھتا ہے کہ گیند وکٹ سے کیسے آرہی ہے اور پھر 2-3 گیندوں کے اندر وہ وکٹ کی پیمائش کرتا ہے اور پھر آگے بڑھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہماری شراکت کے دوران کہتا ہے کہ وہ اپنے امکانات کا فائدہ اٹھائے گا اور صرف یہ چاہتا ہے کہ میں اس کے ساتھ رہوں۔میں رکوں گا اس لئے جب میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں تو میں ایک مختلف کردار ادا کرتا ہوں، جس سے میں لطف اندوز ہوتا ہوں کیونکہ یہ طریقہ ٹیم کے لئے اچھا کام کر رہا ہے۔virat kohli eagerly Waiting For Play Under One Lakhs Spectators

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.