ETV Bharat / bharat

Junaid Nasir Murder Case جنید اور ناصر قتل کیس سے متعلق ایس ایچ او کا ویڈیو وائرل، کئی نئے انکشافات - ایس ایچ او کا وائرل ویڈیو

جنید اور ناصر قتل معاملہ سے متعلق گوپال گڑھ تھانہ کے ایس ایچ او کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے دعوی کیا کہ جنید اور ناصر میں سے ایک کی پٹائی کے دوران ہی موت ہوگئی تھی جس کے بعد ملزمان نے ثبوت مٹانے کے لیے دونوں کو جلا دیا۔ Bharatpur Youth Burnt Alive Case

جنید اور ناصر قتل کیس سے متعلق ایس ایچ او کا وائرل ویڈیو

author img

By

Published : Feb 20, 2023, 11:54 AM IST

جنید اور ناصر قتل کیس سے متعلق ایس ایچ او کا وائرل ویڈیو

بھرت پور: جنید اور ناصر قتل کیس کی جانچ کر رہے گوپال گڑھ تھانہ انچارج رام نریش مینا کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں ایس ایچ او مینا واقعہ کے حوالے سے کئی اہم باتیں کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں ایس ایچ او رام نریش مینا کہہ رہے ہیں کہ جنید اور ناصر کو جو لوگ لے گئے تھے، انہوں نے پہلے ان کا قتل کیا۔ اس کے بعد انہیں ہریانہ پولیس اسٹیشن لے گئے لیکن دونوں کی حالت کو دیکھتے ہوئے ہریانہ پولیس نے انہیں لینے سے انکار کر دیا ہے۔ ویڈیو میں ایس ایچ او کہہ رہے ہیں کہ مار پیٹ کے دوران ہی ایک شخص کی موت ہوگئی تھی اور پھر ملزمان نے ثبوت مٹانے کے لیے دونوں کو جلا دیا۔

وائرل ہو رہے ویڈیو میں گوپال گڑھ تھانے کے انچارج رام نریش مینا یہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ ان لوگوں کو سی آئی اے نے نہیں اٹھایا بلکہ جو لوگ ان دونوں کو اٹھا کر لے گئے تھے، انہوں نے ہی جنید اور ناصر کا قتل کیا۔ ملزمان دونوں کو پولیس اسٹیشن لے کر گئے اور کہا کہ ان دونوں کو گرفتار کرو، یہ دونوں گائے تسکری کے ایک معاملہ میں مطلوب ہیں، لیکن ان کی حالت دیکھ کر پولیس نے انہیں لینے سے انکار کر دیا۔ ویڈیو میں پولیس اسٹیشن انچارج رام نریش مینا کہہ رہے ہیں کہ ایک شخص کی مار پیٹ کی وجہ سے موت ہوگئی اور بعد میں ثبوت مٹانے کے لیے دونوں کو جلا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پورے واقعے میں مونو مانیسر کی لوکیشن کہیں نہیں آئی ہے۔ اس میں مونو رانا، انیل مورتھل اور وکاس آریہ کلیدی ملزم ہیں۔ مونو رانا بھیوانی کا رہنے والا ہے۔ بھیوانی اس جگہ سے زیادہ دور نہیں ہے جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔ گرفتار رنکو سینی کا تعلق مونو مانیسر کی ٹیم سے ہے۔ رنکو سینی سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس کے موبائل پر جس بولیرو گاڑی کا نمبر آیا ہے وہ ریکارڈ پر ہے۔ اسے چُھپایا نہیں جا سکتا۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد محکمہ پولیس میں ہلچل مچ گئی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ شیام سنگھ کا کہنا ہے کہ اب ویڈیو کی جانچ کی جائے گی کہ ویڈیو اور آواز ایس ایچ او کی ہے یا نہیں۔ بتا دیں کہ 15 فروری کو ہریانہ کے ضلع بھوامی میں نامعلوم افراد نے جنید اور ناصر کو زندہ جلا کر ہلاک کردیا گیا تھا، متوفی کے اہل خانہ نے بجرنگ دل کے کارکنان پر قتل کا الزام ہے کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.