کمیشن نے اپنے حکم میں کہا کہ "کمیشن نے شہریوں کی زندگی کے حقوق کی مبینہ خلاف ورزی کے معاملے پر از خود نوٹس لیا ہے اور اپنے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (انویسٹی گیشن) سے کہا ہے کہ وہ کمیشن کے تحقیقاتی ڈویژن کے افسران کی ایک ٹیم تشکیل دیں۔ ساتھ ہی موقع پر حقیقت کی چھان بین کرکے جلد سے جلد یا دو ہفتوں میں رپورٹ پیش کریں۔
انہوں نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ مبینہ طور پر سیاسی کارکنوں کی ایک دوسرے کے ساتھ جھڑپ ہوئی، پارٹی کے دفاتر کو آگ لگا دی گئی، کچھ مکانات توڑ دیئے گئے اور قیمتی سامان بھی لوٹ لیا گیا۔ کمیشن نے کہا کہ "ضلعی انتظامیہ اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متاثرہ افراد کے انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کے لئے کوئی کارروائی نہیں کی ہے"۔
یو این آئی