نائب صدر جمہوریہ ایم ونکیائیڈو نے فلم بنانے والوں سے تشدد اور فحش چیزیں دکھانے سے گریز کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سنیما صنعت کو ایسا کچھ نہیں کرنا چاہی، جو ثقافت اور روایات کو کمزور کرتی ہے۔
نائیڈو نے پیر کو یہاں 67ویں نیشنل ایوارڈس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک فلم سماجی، اخلاقیات اور اخلاقی پیغام دینے والی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اچھی فلم میں دلوں ور ذہنوں کو چھونے کی طاقت ہوتی ہے۔ سنیما دنیا کی سب سے سستی تفریح ہے اور فلم سازوں اور اداکاروں کو لوگوں، معاشرہ اور قوم کی بہتری کے لئے اس کا استعمال کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ فلموں میں تشدد اور فحاشی دکھانے سے بچنا چاہئے۔ مثبت اور خوشی لانے کے لئے سنیما کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک پیغام والی فلم میں دیرپا اپیل ہوتی ہے۔ سنیما میں تفریح کے علاوہ لم دینے کی طاقت بھی ہے۔
نائب صدر نے سنیما صنعت کو صلاح دی کہ وہ ایسا کچھ نہیں کریں جو ہماری عظیم تہذیب، عظیم ثقافت، روایات، اقدار اور اخلاقیات کو کمزور کرے۔ ہندستانی فلمیں پوری دنیا میں شائقین کے لئے ایک اہم پیغام دیتی ہیں۔ ا
دنیا میں سب سے زیادہ فلمیں بنانے کے معاملہ میں ہندستان کی ’سافٹ پاور‘ کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر نائیڈو نے کہاکہ ہماری فلمیں پوری دنیامیں دیکھی اور پسند کی جاتی ہیں۔
یو این آئی۔