مسٹر نائیڈو نے جمعہ کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ ارونا آصف علی کی حب الوطنی ہر بھارتی کو ترغیب دیتی ہے۔
انہوں نے کہا 'بے خوف مجاہد آزادی، پُرعزم قیادت اور سرشار ماہرِ تعلیم ارونا آصف علی کی جینتی کے موقع پر انہیں بصد احترام سلام پیش کرتا ہوں۔'
انہوں نے کہا کہ بھارت رتن ایوارڈ یافتہ مشہور مجاہد آزادی مرحوم ارونا آصف علی کی یومِ پیدائش کے موقع پر ان کی یاد میں پر احترام سلام۔ انہوں نے 'بھارت چھوڑو آندولن' کے دوران بھارت کی نوجوان طاقت کو متعارف کرایا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی تاریخ میں آج کا دن
مزدوروں اور خواتین کے مفاد کے لئے ان کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ 'بھارت چھوڑو آندولن' میں اہم کردار نبھاکر 1942 کی تحریک کی ممتاز رہنما بن گئیں۔ ان کی حب الوطنی بھارتیوں کو ہمیشہ ترغیب دیتی رہے گی۔
یو این آئی