ETV Bharat / bharat

M Venkaiah Naidu On Scientists: نائب صدر نائیڈو نے سائنسدانوں کی صد سالہ پیدائش کی تقریبات کا افتتاح کیا - نائیڈو نے ان چھ سائنسدانوں کو خراج عقیدت پیش کیا

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے M Venkaiah Naidu In Vigyan Bhawan ان چھ سائنسدانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جن کی صد سالہ پیدائش وگیان پرسار کے ذریعہ منائی جارہی ہے۔ ان سائنسدانوں میں ہر گوبند کھرانہ، جی این رامچندرن، ییلاوارتی نایودما، بالاسبرامنیم، رام مورتی، جی ایس لڈا اور راجیشوری چٹرجی شامل ہیں۔

نائب صدر نائیڈو نے سائنسدانوں کی صد سالہ پیدائش کی تقریبات کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Dec 24, 2021, 11:37 AM IST

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے Vice President M Venkaiah Naidu On Scientists علاقائی زبانوں میں سائنس کے ابلاغ کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے، تاکہ سائنسی تصورات اور ان کی ترقی کو عام آدمی تک اس کی مادری زبان میں منتقل کیا جاسکے، تاکہ ان میں ضروری سائنسی مزاج پیدا کیا جاسکے۔

نائب صدر نائیڈو نے سائنسدانوں کی صد سالہ پیدائش کی تقریبات کا افتتاح کیا

انہوں نے کہا کہ آئین لوگوں میں 'سائنسی مزاج اور تحقیقات کی روح' کو بنیادی فرض کے طور پر درج کرتا ہے اور کتابوں، ٹیلی ویژن پروگراموں اور ریڈیو نشریات کے ذریعے سائنس کو مقبول بنانے کی کوششوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے لوگوں کی زندگیوں پر مصنوعی ذہانت جیسی ٹیکنالوجی کے اثرات پر غور کرنے پر زور دیا اور کہا کہ سائنس کو اب زیادہ جامع اور جمہوری گفتگو ہونی چاہیے۔

سائنسی برادری کو مشورہ دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ان کے پاس کارپوریٹ سماجی ذمہ داری ہے۔ جس کی تقلید کرتے ہوئے سائنسدانوں کو اپنے شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کو لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کرنی چاہئے۔

واضح رہے کہ نائیڈو نے ان چھ سائنس دانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جن کی صد سالہ پیدائش وگیان پرسار کے ذریعہ منائی جارہی ہے۔ ان سائنسدانوں میں ہر گوبند کھرانہ، جی این۔ رامچندرن، ییلاوارتی نایودما، بالاسوبرامنیم رام مورتی، جی ایس۔ لڈا اور راجیشوری چٹرجی شامل ہیں۔ ان سب کی پیدائش 1922 میں ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ان سائنسدانوں نے نوآبادیاتی دور میں سائنسی علوم کے حصول کے لیے اتنی آزادی، عزت اور وسائل نہ ملنے کے باوجود اپنی سائنسی کوششوں میں ناقابل تسخیر جذبے کا مظاہرہ کیا ہے۔

وگیان پرسار نے اس سال بھارت کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ایسے 75 نامور بھارتی سائنسدانوں کی فہرست تیار کی ہے، جن کی خدمات اور کاموں سے عام لوگوں کو واقف کرایا جائے گا۔

نائیڈو نے بھارت کو سائنسی تحقیق میں ایک عالمی رہنما کے طور پر قائم کرنے کی کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو ایسے سائنسدانوں کی متاثر کن کہانیاں سنانی چاہیئے اور انہیں سائنس کے میدان میں اپنا کیریئر بنانے کی ترغیب دینی چاہیے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.