ETV Bharat / bharat

Dhankhar to visit Assam, Manipur نائب صدر دھنکھڑ کل آسام، منی پور کا دورہ کریں گے - نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ 3 مئی کو آسام اور منی پور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 2, 2023, 9:59 PM IST

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ کل آسام اور منی پور کے دورے پر ہوں گے۔ نائب صدر کے سکریٹریٹ نے منگل کو یہاں بتایا کہ دھنکھڑ 3 مئی کو آسام اور منی پور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ آسام کے دورے کے دوران نائب صدر جمہوریہ ڈبرو گڑھ یونیورسٹی کے 21ویں کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے اور کانووکیشن سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر آسام کے گورنر گلاب چند کٹاریا، آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنت بسوا سرما، پٹرولیم اور قدرتی گیس اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر مملکت رامیشور تیلی موجود ہوں گے۔

اس کے بعد دوپہر میں نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ منی پور کے امپھال میں دھنمنجوری یونیورسٹی کا دورہ کریں گے۔ وہ یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ ایک ٹاک شومیں شرکت کریں گے۔ دورے کے آخری مرحلے میں، دھنکھڑ امپھال میں منی پور یونیورسٹی جائیں گے اور وہ ملک بھر کے مختلف مرکزی اداروں کے فیکلٹی اور سائنسدانوں کے ساتھ ایک ٹاک شومیں حصہ لیں گے۔ اس موقع پرمنی پور کی گورنر انوسویا یوکی، منی پور کے وزیر اعلیٰ این۔ بیرین سنگھ اور مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ دونوں تقاریب میں شرکت کریں گے۔ منی پور کے وزیر تعلیم بسنت سنگھ بھی دھنمنجوری یونیورسٹی کے پروگرام میں موجود ہوں گے۔ دوسری جانب وزیر اعظم نریندر 20-21 مئی کو جاپان میں جی 7 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم 22 مئی کو پاپوا نیو گنی کا دورہ کریں گے۔ بعد ازاں 23-24 مئی کو آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی کواڈ سمٹ میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi Three Nation Tour پی ایم مودی مئی میں جاپان، پاپوا نیو گنی اور آسٹریلیا کا دورہ کریں گے

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.