ETV Bharat / bharat

Independence Day 2022 نائب صدر جگدیپ دھنکڑ نے یوم آزادی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ 'میں 75ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے ملک کے لوگوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ Vice President Greets the Nation

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 14, 2022, 7:40 PM IST

نئی دہلی: نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے یوم آزادی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کی حب الوطنی، قربانی اور خدمت کی خوبیوں کو اپنانے کے لیے حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ Vice President Greets the Nation۔ نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھر نے یوم آزادی کے موقع پر ملک کے شہریوں کو نیک خواہشات دیں۔ انہوں نے کہا 'میں 76ویں یوم آزادی کے مبارک موقع پر اپنے ملک کے لوگوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

نائب صدر نے مزید کہا کہ آج جب ہم پچھلے 75 برسوں میں ہوئی زبردست پیش رفت کا جشن مناتے ہیں تو ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ ہم نے کتنی مشکل سے آزادی حاصل کی ہے۔ یوم آزادی ان بہادر مجاہدین آزادی کو یاد کرنے اور خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع ہے، جن کے حوصلے اور قربانی نے ہمیں جابرانہ استعماری حکمرانی سے آزادی دلائی۔ یہ دن جدید ہندوستان کے ان معماروں کے تئیں اپنی ممنونیت کا اظہار کرنے کا بھی ایک موقع ہے، جن کی سخت محنت اور وقف نے ایک خود مختار، مستحکم اور مضبوط جمہوریت کی بنیاد رکھی۔آج ہندوستان امکانات سے بھرا ہوا ملک ہے، جو چوطرفہ ترقی کے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغاممیں کہا کہہ اب جبکہ ہندوستان آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے، یہ ہمارے عظیم انقلابیوں اور مجاہدین آزادی کی تحریک دینے والی کہانیوں کو یاد کرنے اور انہیں پھر سے سنانے کا وقت ہے، تاکہ نوجوان نسل کو حب الوطنی، قربانی اور خدمت کی صفت سے مزین ہونے کے لئے حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

نائب صدر نے مزید کہا کہ اس یوم آزادی کے موقع پر آئیے ہم بھارت کے ثقافتی اور آئینی قدروں کی سربلندی کو بنائے رکھنے کے اپنے عہد کی تجدید کریں اور ایک شمولیاتی ، ترقی پذیر اور خوشحال ہندوستان کی تعمیر کی سمت میں آگے بڑھنے کے لئے خود کو پھر سے وقف کردیں۔'

یہ بھی پڑھیں: Independence Day 2022 صدر دروپدی مرمو آج قوم سے خطاب کریں گی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.