وارانسی: گیانواپی کیس میں آج پھر سماعت ہو سکتی ہے۔ آج مبینہ شیولنگ/فوارے کی کاربن ڈیٹنگ پر فیصلہ آنے کا امکان ہے۔ گیان واپی مسجد کے احاطے میں سروے کے دوران ہندو فریق کی جانب سے مبینہ طورپر شیولنگ برآمد ہونے کے دعوی کے بعد اس کی چوڑائی، لمبائی، گہرائی اور آس پاس کے علاقوں کی جانچ کاربن ڈیٹنگ سے کی جائے گی یا جدید طریقے سے اس معاملے پر جمعہ کو ضلع جج اے کے وشویش فیصلہ سنا سکتے ہیں۔ carbon dating of shivling
وارانسی گیانواپی مسجد شرینگر گوری کیس میں آج اہم فیصلہ آسکتا ہے۔ اس کے علاوہ عدالت شرنگر گوری کے باقاعدہ درشن کرنے اور گیانواپی میں دیگر دیوتاؤں کے تحفظ کی درخواست پر بھی آج سماعت کرے گی۔ شرینگر گوری-گیانواپی کمپلیکس کیس میں شامل پانچ خواتین میں سے ایک راکھی نے کہا تھا کہ شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ مذہب مخالف عمل ہے اور یہ تمام ہندو کے جذبات اور عقائد کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ gyanvapi mosque case latest news
مزید پڑھیں:Gyanvapi Case کاربن ڈیٹنگ پر عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کیا
وارانسی کی گیانواپی مسجد میں ایڈوکیٹ کمیشن کی کارروائی کے دوران وضو خانہ میں ایک ڈھانچہ ملا،مسلم فریق کا کہنا ہے کہ یہ فوارہ ہے جبکہ ہندو فریق کی جانب سے یہ دعوی کیا گیاتھاکہ یہ شیو لنگ ہے۔ حالانکہ عدالت میں ہندو فریق کی جانب سے کاربن ڈیٹنگ کے مطالبے پر حکم محفوظ رکھا گیا ہے کہ کاربن ڈیٹنگ ہوگی یا نہیں۔ لیکن اب سے پوسٹروں کے ذریعے مبینہ شیولنگ کی سائنسی تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ وارانسی کے تمام علاقوں میں مبینہ شیولنگ کی سائنسی جانچ کے مطالبے کی حمایت میں ماحول سازی کی جارہی ہے۔