نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ملک کے عوام سے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے لیے رجسٹر کرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ہر شخص کو صحیح علاج فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
نائیڈو نے بدھ کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ یہ صحت کے شعبے میں ایک تاریخی اصلاح ہے اور ہر شہری کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:مدھیہ پردیش، گجرات کی دو ریل لائنوں کو ڈبل کرنے کو منظوری
انہوں نے کہا ’’میں ہر شخص سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن میں رجسٹر کرانے اور اس کا فائدہ اٹھا نے کی اپیل کرتا ہو‘‘۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کا ملک گیر آغاز ایک انقلابی قدم ہے۔ اس سے تمام شہریوں کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرانے میں مدد ملے گی۔
یو این آئی