ETV Bharat / bharat

وہیکل اسکریپنگ پالیسی خود انحصار بھارت کی سمت میں بڑا قدم: مودی - حکومت گجرات کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقدہ سرمایہ کاروں کی کانفرنس

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 'وہیکل اسکریپنگ پالیسی خود انحصار بھارت کے اہداف کو پورا کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے اور اس سے آٹو سیکٹر کو ایک نئی شناخت حاصل ہوگی۔

وہیکل اسکریپنگ پالیسی خود انحصار بھارت کی سمت میں بڑا قدم

author img

By

Published : Aug 13, 2021, 10:38 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست گجرات میں مرکزی وزارت روڈ ٹرانسپورٹ و قومی شاہراہ اور حکومت گجرات کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقدہ سرمایہ کاروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ'75 ویں یوم آزادی سے پہلے آج کا یہ پروگرام خود انحصار بھارت کے بڑے اہداف کو پورا کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'نیشنل وہیکل اسکریپنگ پالیسی نئے بھارت میں آٹو سیکٹر کو نئی شناخت عطا کرنے والی ہے۔ یہ پالیسی ملک میں گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی کو روکنے اور سڑکوں سے خراب گاڑیوں کو سائنسی طریقے سے ہٹانے میں میں بڑا کردار ادا کرے گی۔ اس سے ملک کے تقریبا ہر شہری کی زندگی، ہر صنعت اور ہر شعبے میں مثبت تبدیلی آئے گی'۔

مزید پڑھیں: مستحکم بھارت کی تعمیر کا خواب

وزیر اعظم نے کہا کہ 'نقل و حمل معیشت کا ایک بڑا عنصر ہے۔ اس علاقے میں جدت طرازی نہ صرف نقل و حمل کے بوجھ کم کرے گی بلکہ یہ معاشی ترقی کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگی'۔ انہوں نے کہا کہ '21 ویں صدی کے بھارت کے لیے یہ پالیسی وقت کا تقاضہ ہے'۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.