ETV Bharat / bharat

جل گاؤں سڑک حادثہ: کووند سمیت مختلف رہنماؤں نے تعزیت کا اظہار کیا - jalgaoun road accident

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے مہاراشٹر کے جل گاؤں میں ہوئے حادثے پر گہری تعزیت کا اظہارکیا ہے۔

جل گاؤں سڑک حادثہ: کووند سمیت مختلف رہنماؤں نے تعزیت کا اظہار کیا

author img

By

Published : Feb 15, 2021, 3:32 PM IST

صدر رامناتھ کووند نے پیر کو ٹویٹ کرکے کہا، 'یہ جان کر گہرا دکھ ہوا کہ مہاراشٹر کے جل گاؤں کے نزدیک مزدوروں ،خواتین اور بچوں کو لے جانے والا ٹرک پلٹنے کی وجہ سے کئی لوگوں کی جانیں چلی گئی ہیں۔'

انہوں نے کہا، 'میری تعزیت اور دعائیں ان کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔میں زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔'

دوسری طرف نائب صدر جمہوریہ ایم وینکئیا نائیڈو نے مہاراشٹر کے جل گاؤں میں سڑک حادثے پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے پیر کو ایک پیغام میں کہا کہ وہ متاثرین کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا، 'مہاراشٹر کے جل گاؤں میں ہوئے حادثے میں لوگوں کے مارے جانے کے بارے میں سن کر گہرا دکھ ہوا۔ میری تعزیت ان کے ساتھ ہے۔ میں زخمیوں کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتا ہوں۔'

وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹرا کے ضلع جلگاؤں میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 15 مزدوروں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا 'مہاراشٹر کے جلگاؤں میں ایک دلخراش ٹرک حادثہ پیش آیا۔ سوگوار کنبوں سے میری تعزیت، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے ایشور سے دعا۔'

واضح رہے کہ اتوار کی شب مہاراشٹر کے ضلع جلگاؤں میں کنگاؤں کے نزدیک ٹرک کے پلٹنے سے اس میں سوار کم از کم 15 مزدوروں کی موت ہو گئی۔

مرنے والوں میں سات مرد، چھ خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ سبھی مرنے والے ضلع جلگاؤں کے ابھودا، کرہالا اور راویر کے رہنے والے ہیں۔

حادثے میں پانچ مزدور شدید زخمی ہو ئے ہیں، جو دیہی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.