سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا نے میڈیا رپورٹ کے ساتھ ساتھ ایک ٹویٹ کیا ہے، جس رپورٹ کو تھنبرگ نے ٹویٹ کیا ہے اس میں مظاہرے کے مقامات اور اس کے مضافات میں انٹرنیٹ خدمات بند کیے جانے سے متعلق تفصیلی رپورٹ شائع کی گئی ہے، گریٹا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بھارت کے کسانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں ہیش ٹیگ فارمر پروٹسٹ کا بھی استعمال کیا ہے۔
گریٹا تھنبرگ سمیت متعدد بین الاقوامی فنکاروں اور رہنماؤں نے کسانوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی بات کی ہے، یہ تمام ٹویٹس اس وقت سامنے آئیں جب امریکی پاپ گلوکارہ ریحانہ نے تقریبا دو ماہ سے بھارت میں کسان تحریک کے متعلق ایک ٹویٹ کیا۔ اس ٹویٹ میں ریحانہ نے ایک سی این این کی ایک رپورٹ کا اشتراک کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اس بارع مع بات کیوں نہیں کر رہے ہیں۔
امریکی ماحولیاتی کارکن آب وہوا ایکشن تنظیم زیرو آور کی شریک ڈائریکٹر جیمی مارگولن نے بھی کسانوں کی حمایت کی ہے، اور کہا ہے کہ میں کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہوں۔ وہ آگے لکھتی ہیں کہ کسانوں کے بغیر فوڈ نہیں، اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کسانوں کی حمایت کی اپیل بھی کی ہے۔'
وہیں یوگانڈا کی ماحولیاتی سماجی کارکن وینیسا نکاٹی نے بھی ہیش ٹیگ فارمر پروٹیسٹ ٹویٹ کرنے کی اپیل کی، ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے بھارتی کسانوں کی حمایت کرنے کی فریاد بھی کی۔'