ETV Bharat / bharat

Gyanvapi Masjid Case: گیان واپی کیس کی سماعت ملتوی، آئندہ سماعت 30 مئی کو - گیان واپی مسجد معاملے کی سماعت

گیان واپی کیس کی سماعت 30 مئی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ اب ضلع جج اس معاملے میں 30 مئی بروز پیر کو سماعت کریں گے۔ Gyanvapi Mosque Case in Varanasi Court

گیان واپی مسجد معاملے پر سماعت آج
گیان واپی مسجد معاملے پر سماعت آج
author img

By

Published : May 26, 2022, 6:56 AM IST

Updated : May 26, 2022, 4:33 PM IST

وارانسی: گیان واپی مسجد معاملے میں آج دوپہر 2 بجے سماعت شروع ہوئی تھی جس میں مسلم فریق کی جانب سے ابھے ناتھ یادو اور ممتاز نے بحث کی۔ اس دوران ہندو فریق کے وکلا بھی اپنی باتیں پیش کیں۔ کمرہ عدالت میں دونوں فریقین کے 36 افراد موجود تھے۔ مسلم فریق نے پلیسس آف ورشپ ایکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ سننے کے قابل نہیں ہے۔ مسلم فریق نے کہا کہ شیولنگ کے بارے میں افواہیں پھیلائی گئی ہیں، یہاں کوئی شیولنگ نہیں ہے۔ مسلم فریق کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ افواہ سے نظام متاثر ہو رہا ہے۔

  • Varanasi, UP | Muslim side started their arguments today. The arguments could not be completed today. So, the arguments would continue at 2 pm on Monday (30th May): Advocate Vishnu Jain, Hindu side's lawyer in Gyanvapi mosque survey matter pic.twitter.com/8tNCgp7wqb

    — ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) May 26, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

گیان واپی کے اندر شیولنگ کا وجود ابھی تک ثابت نہیں ہوا: مسجد کمیٹی کا استدلال ہے کہ گیان واپی کے اندر شیولنگ کا وجود ابھی تک ثابت نہیں ہوا ہے۔ مسجد کمیٹی نے کہا کہ شیولنگ کے وجود کی افواہ سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ اس کا وجود ثابت ہونے تک اس کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

آج کی سماعت میں مسلم فریق نے دو گھنٹے تک اپنے دلائل پیش کئے، اب اگلی سماعت پیر 30 مئی کو ہوگی۔ وارانسی کے ضلع جج اجے کرشنا وشویش نے گیان واپی مسجد کیس کی سماعت کے لیے اگلی تاریخ 30 مئی مقرر کی ہے۔ پیر کو بھی مسجد کمیٹی دوپہر 2 بجے سے اپنا موقف پیش کرے گی۔ آج ڈسٹرکٹ جج نے سِول پروسیجر کوڈ سی پی سی کے آرڈر 7 رول 11 کے تحت سماعت کی۔

گذشتہ 24 مئی کو گیان واپی مسجد معاملے کی سماعت میں جج نے دونوں فریق کے دلائل سننے کے بعد سماعت کے لیے 26 مئی کی تاریخ دی تھی اور آج کی سماعت مکمل ہونے کے بعد جج نے 30 مئی کی تاریخ آئندہ سماعت کے لیے دی ہے۔

عدالت میں سب سے پہلے آرڈر7 رول 11 پر سماعت ہوئی۔ اس سے پہلے مسلم فریق کی طرف سے دلیل دی گئی تھی کہ 1991 پلیسیز آف ورشپ ایکٹ کی وجہ سے ہندو فریق کی دلیل خارج کردی جائے۔ عدالت نے اس کے ساتھ ہی کمیشن رپورٹ کو سبھی پارٹی کو مہیا کروانے اور سات دنوں کے اندر اعتراضات داخل کرنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ سُپریم کورٹ نے حکم دیا کہ ضلع جج کی عدالت سب سے پہلے آرڈر7 رول 11 پر سماعت کرے۔ Places of Worship Act

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد گیان واپی مسجد معاملے کی سماعت پیر کو پہلے دن ضلع عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے مدعی اور مدعا علیہ دونوں کو سننے کے بعد پورے معاملے کی سماعت کے لیے فریم ورک تیار کرنے کے لیے آج کی تاریخ مقرر کی تھی۔ وارانسی ضلع عدالت آج حکم جاری کرے گی کہ آیا پہلے مسجد کمیٹی کے آرڈر 7 رول 11 کی درخواست کی سماعت کی جائے یا کمیشن کی رپورٹ پر اعتراضات طلب کیے جائیں۔ مسجد کمیٹی کا کہنا ہے کہ پہلے آرڈر نمبر 7 کا رول 11 سنیں جب کہ مدعی کا کہنا ہے کہ تمام شواہد آنے دیں اور پھر تمام درخواستوں کو ایک ساتھ سنیں۔بتادیں کہ گزشتہ روز گیان واپی مسجد کیس کی سماعت وارانسی کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں ہوئی، جس میں ڈسٹرکٹ جج اجے کمار وشویش نے فیصلہ آج تک کے لئے محفوظ رکھا تھا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا کہ پہلے کس درخواست پر سماعت کی جائے۔ اس کا سیدھا سا مطلب ہے کہ ضلع عدالت نے اپنا حکم اس بنیاد پر محفوظ کر لیا ہے کہ اس تنازع کی مزید سماعت کا طریقہ کیا ہونا چاہیے۔ درحقیقت مدعی کی جانب سے ڈسٹرکٹ جج کی عدالت سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ عدالت پہلے سروے کے دوران جمع ہونے والے شواہد کو دیکھے اور پھر کوئی مزید سماعت کرے، جس پر عدالت نے آج سماعت کی تاریخ مقرر کی تھی۔ واضح رہے کہ سُپریم کورٹ نے اس معاملے کو وارانسی کورٹ میں منتقل کر دیا تھا۔ سُپریم کورٹ نے عدالت کو 8 ہفتوں میں سماعت مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Last Updated : May 26, 2022, 4:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.