ETV Bharat / bharat

Minor Girl Rape Case نو سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل معاملے میں مجرم کو موت کی سزا

author img

By

Published : Jan 30, 2023, 9:39 PM IST

ولساڈ ضلع کے واپی کی خصوصی عدالت نے نو سالہ معصوم بچی کی جنسی زیادتی اور قتل معاملے میں مجرم پردیپ عرف راجیش رامیشور راجکمار گپتا کو موت کی سزا سنائی ہے۔

نو سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل معاملے میں مجرم کو موت کی سزا

ولساڈ: گجرات کے ولساڈ ضلع کے واپی کی خصوصی عدالت نے نو سالہ معصوم بچی کی جنسی زیادتی اور قتل معاملے میں مجرم پردیپ عرف راجیش رامیشور راجکمار گپتا کو موت کی سزا سنائی ہے۔فروری 2020 میں مجرم نے نو سالہ بچی کا قتل زیادتی کے بعد کردیا تھا۔ دراصل ولساڈ کے واپی میں فروری 2020 میں ایک نو سالہ بچی کی لاش اس کے گھر میں ہی پنکھے میں لٹکی ہوئی پائی گئی تھی۔

پولیس نے اس معاملے کی گہرائی سے تفتیش کی۔ پینل پوسٹ مارٹم میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے کہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی گئی تھی۔ پولیس نے اس کیس کو سنجیدگی سے لیتے گہرائی سے تفتیش کی اور کچھ ہی وقت میں پتہ مجرم تک پہنچ گئی۔ متوفی کے پڑوس میں رہنے والے پردیپ کو پولیس نے گرفتار کیا۔ وہیں ملزم نے ابتدائی طور پر کہا کہ اس کی عمر اٹھارہ سال سے کم ہے۔ اس نے پولیس کو غلط عمر بتا کر گمراہ کرنے کی کوشش کی تھی کہ وہ نابالغ تھا تاہم جب پولیس نے مجرم کی عمر کے بارے میں دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ مجرم کی عمر 19 سال ہے۔ پولس نے پردیپ کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی۔

مجرم کی گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے کیے گئے تفتیش سے معلوم ہوا کہ لڑکی کے والدین کام کے سلسلے میں باہر گئے ہوئے تھے اور لڑکی اسکول سے گھر آئی تھی۔ لڑکی اس وقت گھر میں اکیلی تھی جب ملزم پردیپ نے معصوم کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کا قتل کر دیا۔ سنہ 2020 کے اس معاملے میں عدالت نے سرکاری وکیل انل تریپاٹھی اور پوسکو ایکٹ کے تحت خصوصی جج کے ذریعے ایک تاریخی فیصلہ سنایا۔

یہ بھی پڑھیں: Man Gets Life Imprisonment for Raping: جنسی زیادتی کے ملزم کو عمر قید اور پچاس ہزار روپیے ادا کرنے کی سزا

اس معاملے کے وکیل انل ترپاٹھی نے دلیل دی کہ یہ ریریسٹ آف ریئر کے زمرے میں آتا ہے۔ پھانسی کے سوا اور کوئی سزا نہیں ہو سکتی۔ ایسے میں مجرم پردیپ کو دفعہ 302 کے تحت سزائے موت سنائی گئی اور آئی پی سی کی دفعہ 201 کے تحت سات سال اور 10 ہزار روپے جرمانہ لگایا گیا۔ جرمانہ نہ ادا کرنے کی صورت میں مزید دو سال قید کی سزا سنائی۔ اس کے علاوہ اس جرم میں متاثرہ لڑکی کے اہل خانل کو 17 لاکھ معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.