راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ٹیکہ لگوانا ملک کے ہر شہری کا حق ہے اور آج بھی ایسے بے شمار غریب لوگ ہیں جن کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے لیکن انہیں ٹیکہ لگانے کے حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا، اس لئے ویکسینیشن سینٹر پر آنے والے ہر شخص کو ٹیکہ لگانا چاہئے۔
کانگریس کے لیڈر نے ٹویٹ کیا کہ 'ویکسین کے لئے صرف آن لائن رجسٹریشن کافی نہیں ہے۔ ویکسین سینٹر چل کر آنے والے ہر شخص کو ٹیکہ ملنا چاہئے۔ زندگی کا حق ان کو بھی ہے جن کے پاس انٹرنیٹ نہیں ہے۔'
یو این آئی