شیڈول ٹرائب امور کی وزارت اپنے خود مختار ادارہ نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی فار ٹرائیبل اسٹوڈینٹس کے ذریعے ملک کی 17 ریاستوں میں ایکلویہ ماڈل ریزیڈینشل اسکول (ای ایم آر ایس) میں اساتذہ کے 3479 خالی اسامیوں پر تقرری ہوگی۔
وزارت کی جانب سے جمعرات کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اس کے لیے درخواست کرنے کا عمل آئندہ ماہ کی پہلی تاریخ سے شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ایسا ماسٹر جو سبزیاں کھلانے کے ساتھ اس کی تعلیم بھی دیتا ہے
اس سے ای ایم آر ایس میں معیاری انسانی وسائل تیار کیا جا سکے گا اور تعلیمی معیار میں بہتری ہوگی۔ پرنسپل، ڈپٹی پرنسپل، پی جی ٹی اور ٹی جی ٹی کے چار مختلف عہدوں پر تقرری کے لیے کمپیوٹر پر مبنی امتحان ہوگا۔ اس کے متعلق ریاستوں کی جانب سے انٹرویو (ٹی جی ٹی کے علاوہ) لیا جائے گا۔