ETV Bharat / bharat

اتراکھنڈ: تیرتھ کابینہ میں توسیع، کون کون ہو سکتا ہے شامل؟ - اتراکھنڈ، دہرادون

جمعہ کو تیرتھ کابینہ تشکیل دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق 11 رکنی کابینہ حلف لیں گی۔ تیرتھ کابینہ میں بہت سے نئے چہرے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ نئی کابینہ کے وہ نئے چہرے کون ہوں گے ابھی اس پر سے پردہ اٹھنا باقی ہے۔

Uttarakhand CM Tirath Singh Rawat likely to expand cabinet today
اتراکھنڈ: تیرتھ کابینہ میں توسیع، کون کون ہو سکتا ہے شامل
author img

By

Published : Mar 12, 2021, 9:59 AM IST

تیرتھ سنگھ راوت نے اتراکھنڈ کے 10 ویں وزیراعلی کے طور پر 10 مارچ کو حلف لیا۔ حلف برداری کے بعد اتراکھنڈ میں نئی ​​کابینہ کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ جمعہ کو تیرتھ کابینہ میں توسیع ہونی ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ میں 11 وزراء بنائے جا سکتے ہیں۔

بی جے پی کے سینیئر رہنما مدن کوشک، جو تریویندر حکومت میں دوسرے نمبر پر تھے، نے جمعرات کو مرکزی قیادت سے ملاقات کی۔ ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ کے وزراء جمعہ کو حلف لے سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مدن کوشک کو تیرتھ کابینہ کی فہرست دی گئی ہے جو 11 افراد پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ تریوندر سنگھ راوت کی کابینہ میں وزیراعلیٰ کے علاوہ چھ کابینہ کے وزیر اور دو وزیر مملکت (آزاد چارج) تھے۔

ذرائع کے مطابق چمولی سے بدری ناتھ کے رکن اسمبلی مہندر بھٹ نئے وزیر اعلی کے قریبی سمجھے جاتے ہیں اور انہیں کابینہ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ دہرادون سے منا سنگھ چوہان، ہربنس کپور ، گنیش جوشی اور پریم چند اگروال کا نام بھی چل رہا ہے کیونکہ یہ سب سینیئر ایم ایل اے بھی ہیں۔

دھن سنگھ راوت ، پشکر دھامی، کھجان داس بھی کابینہ میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہریدوار سے مدن کوشک، پوڑی سے ستپال مہاراج ، ڈاکٹر ہرک سنگھ راوت کو بھی دوبارہ کابینہ میں موقع دیا جا سکتا ہے۔ اس دوڑ میں ٹیہری سے تعلق رکھنے والے سبودھ انیال بھی کافی آگے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.