اترپردیش مہیلا شکشک سنگھ نے مرادآباد ڈی ایم شیلیندر کمار سنگھ سے ایک ملاقات کر کے اپنے مسائل سے ڈی ایم کو آگاہ کرایا۔
اس موقع پر اترپردیش مہیلا شکشک سنگھ کی ضلع صدر انیتا شرما نے کہا کہ ہماری تنظیم میں سبھی طبقات کی خواتین اساتذہ شامل ہیں۔ اس تنظیم کا مقصد خواتین کو ڈیوٹی کے دوران آنے والی پریشانیوں کو حل کرنا ہے۔
اس تنظیم سے ابتدائی سے لیکر اعلی درجات میں خدمات انجام دینے والی خواتین اساتذہ جڑی ہیں۔
مزید پڑھیں:۔ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے تحت ثقافتی پروگرام
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اس ادارے کا مقصد خواتین اساتذہ کی پریشانیوں کو حل کرنا ہے، جیسے انتخابات کے دوران خواتین اساتذہ یا معذور خواتین اساتذہ کی ڈیوٹی لگادی جاتی ہے، جس کے سبب خواتین کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسی خواتین اساتذہ کی پریشانیوں کو سننا اور ان کو حل کرانا ہمارا مقصد ہے۔