ETV Bharat / bharat

بارہ بنکی: ایمبولینس سے شراب برآمد - یف آئی آر درج

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں پولیس نے ایک ایمبولینس سے قریب 5 لاکھ روپے مالیت کی غیر قانونی شراب بر آمد کی ہے۔

بارہ بنکی: ایمبولینس سے شراب برآمد
بارہ بنکی: ایمبولینس سے شراب برآمد
author img

By

Published : Apr 12, 2021, 12:31 PM IST

ریاست اتر پردیش میں پولیس نے ضلع بارہ بنکی کے زیدپور تھانہ حلقے کے چھندول موڑ، احمدپور میں UP35AT5855 نمبر کی ایمبولنس سے تلاشی کے دوران متعدد برانڈس کی شراب بر آمد کی ہے۔

بارہ بنکی: ایمبولینس سے شراب برآمد

پولیس کے مطابق یہ شراب ہرایانہ کی ہو سکتی ہے۔ ایس پی پولیس نے بتایا کہ ایمبولینس سے الگ الگ برانڈز کی کل 1804 بوتلیں شراب بر آمد ہوئی ہیں جن کی قیمت تقریبا 5 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیور سمیت گاڑی میں سوار سبھی افراد موقع سے فرار ہو گئے تاہم پولیس نے انکی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق ’’ایمبولینس کا نمبر فرضی ہے جبکہ ایمبولینس ریاست ہریانہ سے رجسٹرڈ ہے۔‘‘

اس ضمن میں پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے، جبکہ ایمبولینس اور شراب کو پولیس نے ضبط کر لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.