ETV Bharat / bharat

اترپردیش: ہجومی تشدد پر قابو پانے کے لیے ایڈوائزری، سخت کارروائی کا حکم - issues advisory to curb mob lynching

اتر پردیش میں ہجومی تشدد جیسے واقعات کی روک تھام کےلیے ڈی جی پی نے ایڈوائزری جاری کی ہے کہ ماب لنچنگ یا ہجومی تشدد کی واردات کو روکنے کے لیے اب ہر ضلع میں ایک نوڈل افسر ہوں گے۔ جن کا کام ماب لنچنگ اور یجومی تشدد کے واقعات پر قدغن لگانا، ان وارادت کے متاثرین کو معاوضہ دلانا، سوشل میڈیا پر افواہوں کی روک تھام اور ہجومی تشدد میں ملوث افراد کے خلاف فوری طور پر سخت کاروائی کرنا ہوگا۔

author img

By

Published : Sep 14, 2021, 1:12 PM IST

ایڈوائزری میں ڈی جی پی نے کہا کہ سبھی زونل و ضلع کے اعلی پولیس افسران اپنے ضلع میں نوڈل افسر تعینات کریں اور 6 پوائنٹس پر وہ کام کریں گے۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے پھیلائی جارہی افواہوں کی فوری تردید کی جائے۔ سوشل میڈیا پر غلط اطلاعات کی روک تھام کے لیے لیے ذمہ دار شہریوں اور والنٹیئرز کی بھی مدد لی جائے۔ جن مقامات پر اس طرح کی واردات ہونے کا اندیشہ ہے اس کی نشاندہی کر کے کاروائی کی جائے۔

اس طرح سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر قابل اعتراض مواد اور ویڈیوز کو شائع کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کر سخت کاروائی کی جائے۔

حساس مقامات کی نشاندہی کر کے پولیس کی پٹرولنگ اور گشت کر کے کاروائی کیا جائے۔

تعزیرات ہند(آئی پی سی) میں لنچنگ جیسی واردات کے خلاف کارروائی کے حوالے سے واضح تشریح نہیں ہے جس کی بنیاد پر ان معاملات کو مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جاتا ہے۔ مثلا 302، 307، 323 اور 147، 148 149، کے تحت مقدمہ درج کیا جاتا ہے۔

ہجوم کے ذریعے کسی کو قتل کرنے پر آئی پی سی کی دفعہ 302 اور 149 کے تحت کارروائی ہوتی ہے اور اسی طرح کسی کو جان سے مارنے کوشش میں 307، 149 اس کے تحت کاروائی کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:Mob lynching: اندور میں مسلم نوجوان ہجومی تشدد کا شکار

واضح رہے کہ ماب لنچنگ سے متعلق آئی پی سی اور سی آر پی سی میں صاف طور پر کہیں کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.