ETV Bharat / bharat

UP Municipal Elections کانگریس پارٹی بلدیاتی انتخابات میں عوامی مسائل پر توجہ دے گی، برج لال کھابری - اترپردیش بلدیہ انتخابات

برج لال کھابری نے کہا کہ کانگریس پارٹی پوری حکمت عملی کے ساتھ مختلف شہروں میں انتخابات کی تیاریوں میں سرگرم ہے۔ بنیادی مسائل پر کانگریس انتخابی میدان میں ہوگی۔ کئی شہروں میں پانی جمع ہونے کے سبب عوام پریشان ہیں۔ سڑک کی حالت خستہ ہوچکی ہے۔ پینے کے لیے صاف پانی کے عدم فراہمی، بجلی ،مہنگائی، بے روزگاری جیسے عوامی مسائل پر پارٹی الیکشن لڑے گی۔ UP Municipal Elections

کانگریس پارٹی بلدیہ انتخابات میں عوامی مسائل پر توجہ دے گی

author img

By

Published : Oct 20, 2022, 10:24 AM IST

لکھنؤ: اترپردیش میں آنے والے دنوں میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان ہونے والا ہے، جس کے بعد ریاست کے کئی شہروں میں کونسلر، چیئرمین، نگر پالکا سمیت متعدد عہدوں کے لیے انتخابات ہوں گے۔ ان انتخابات کے حوالے سے سبھی سیاسی جماعتیں سرگرم ہوگئی ہیں۔ ایک طرف جہاں بی جے پی مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارنے کی بات کر رہی ہے۔ وہیں کانگریس اور سماج وادی پارٹی عوامی مسائل پر انتخابات کی تیاریوں میں سرگرم ہے۔ کانگریس پارٹی کے نومنتخب ریاستی صدر برج لال کھابری سے ای ٹی وی بھارت نے خاص بات چیت کی ہے۔ اس موقع پر ان سے جاننے کی کوشش کی ہے کہ بلدیہ انتخابات میں کانگریس پارٹی کی کیا تیاریاں ہے اور لوک سبھا انتخابات سے قبل بلدیہ انتخابات میں کانگریس پارٹی کی کیا کارکردگی ہوگی؟ Congress party state president on municipal elections

کانگریس پارٹی بلدیہ انتخابات میں عوامی مسائل پر توجہ دے گی

مزید پڑھیں:۔ BJP EYE On Minority Votes یوپی میں بلدیہ انتخابات میں بی جے پی کی مسلم ووٹرز پرنظریں

نومنتخب صدر ریاستی برج لال کھابری نے کہا کہ کانگریس پارٹی پوری حکمت عملی کے ساتھ کئی شہروں میں انتخابات کی تیاریوں میں سرگرم ہے، بنیادی مسائل پر کانگریس انتخابی میدان میں ہوگی۔ کئی شہروں میں پانی جمع ہونے کے سبب عوام پریشان ہے۔ سڑک کی حالت خستہ ہوچکی ہے۔ پینے کے لیے صاف پانی کے عدم فراہمی، بجلی ،مہنگائی، بے روزگاری جیسے عوامی مسائل پر پارٹی انتخابی میدان میں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اشتہاری مہم میں کیا حکمت عملی اپنائی جائے گی اس کو ابھی واضح نہیں کریں گے لیکن اس حوالے سے دھرم اور مذہب سے بالاتر ہوکر عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے انتخابی میدان میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ترقیاتی کام کے جو دعوے کیے تھے وہ دعوے بے بنیاد ہیں، سڑکوں پر گڈھے ہیں اور بنیادی سہولت سے عوام محروم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.