ETV Bharat / bharat

ہلاک شدہ فوجیوں کے نام سے سڑکوں اور عمارتوں کو منسوب کرنے کا فیصلہ - शहीदों के नाम पर होंगे स्कूल, भवन और सड़कों

جموں و کشمیر میں آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر گورنر منوج سنہا کی صدارت میں منعقدہ انتظامی کونسل کی میٹنگ میں ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجیوں اور ممتاز شہریوں کے ناموں پر اسکول، سڑکیں اور عمارتیں بنائی جائیں گی۔ ان میں سے 71 فوجیوں کا تعلق جموں سے اور 37 کا تعلق کشمیر ڈویژن سے ہے۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کا بڑا فیصلہ
جموں و کشمیر انتظامیہ کا بڑا فیصلہ
author img

By

Published : Oct 31, 2021, 9:24 PM IST

جموں و کشمیر میں ملک کی حفاظت کرتے ہوئے سرحد پر اپنی جان نچھاور کرنے والے فوجیوں کے نام پر سڑکیں، اسکولز و دیگر سرکاری عمارتیں منسوب کی جائیں گی۔ اس عمل کے ذریعہ نئی ​​نسل کو حوصلہ اور جوش ملے گا۔ اس ضمن میں ضلع ادھمپور کے لیے یہ فخر کی بات ہوگی کیونکہ شہید کیپٹن تشار مہاجن سمیت 108 فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے نام طے کیے گئے ہیں، جن کے نظریات معاشرے کے لیے مشعل راہ بنیں گے۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کا بڑا فیصلہ

جموں و کشمیر میں آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر، گورنر منوج سنہا کی صدارت میں منعقدہ انتظامی کونسل کی میٹنگ میں ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجیوں اور ممتاز شہریوں کے ناموں پر اسکول، سڑکیں اور عمارتیں بنائی جائیں گی، ان میں سے 71 فوجیوں کا تعلق جموں سے اور 37 کا تعلق کشمیر ڈویژن سے ہے۔

مزید پڑھیں: جموں وکشمیر: این آئی اے نے مزید دو افراد کو گرفتار کیا

اس تعلق سے کیپٹن تشار مہاجن کے والد دیو راج نے کہا کہ 'انہیں فخر ہے کہ ایک یادگار ان کے بیٹے کے نام سے منسوب کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 'حکومت کو یہ فیصلہ لینے میں کافی وقت لگا۔ اس عمل سے ملک کی خاطر اپنی جان نچھاور کرنے والے فوجیوں کے ناموں کو آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی اور ان کی قربانیوں کو جانیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.