ETV Bharat / bharat

US NSA Meets PM Modi امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کی پی ایم مودی سے ملاقات - بھارت اور امریکہ

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اپنے بھارتی ہم منصب اجیت ڈووال کی دعوت پر 13 سے 14 جون تک بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں۔

US NSA Jake Sullivan calls on PM Modi
امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کی پی ایم مودی سے ملاقات
author img

By

Published : Jun 13, 2023, 10:22 PM IST

Updated : Jun 13, 2023, 10:58 PM IST

نئی دہلی: امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن آپ کے استقبال کے منتظر ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سلیوان نے ملاقات کے دوران مودی کو دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ یہ اطلاع وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کی طرف سے جاری ایک بیان میں دی گئی۔

  • Prime Minister Narendra Modi met the United States NSA Jake Sullivan.

    "Reviewed progress under India-US Initiative on Critical & Emerging Technologies (iCET) and other issues of bilateral cooperation. Look forward to meeting US President Joe Biden during my upcoming State Visit… pic.twitter.com/Yq6cgkEjha

    — ANI (@ANI) June 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بیان کے مطابق پی ایم مودی نے بھی بھارت اور امریکہ کے درمیان بڑھتی اور گہری ہوتی جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بھی ایک نتیجہ خیز دورہ اور صدر بائیڈن کے ساتھ باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر دلچسپ گفتگو کے منتظر ہیں۔

اس سے قبل جیک سلیوان، جو 13 سے 14 جون تک بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں، نے اپنے بھارتی ہم منصب اجیت ڈووال سے ملاقات کی۔ وہ ڈووال کی دعوت پر ہندوستان میں ہیں اور ان کے ساتھ امریکی حکومت کے سینئر عہدیداروں اور امریکی صنعت کے رہنماؤں کا ایک وفد بھی ہے۔ دونوں مشیروں نے ایک وسیع دو طرفہ، علاقائی اور عالمی ایجنڈے پر وسیع بات چیت کی۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی 21 سے 24 تک امریکہ کے دورے پر ہوں گے۔ مودی کو صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن نے سرکاری دورے پر مدعو کیا ہے۔ ان کے دورے میں 22 جون کو ایک سرکاری عشائیہ بھی شامل ہوگا۔ مودی 23 جون کو امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ یہ دوسرا موقع ہوگا جب مودی امریکی کانگریس سے خطاب کریں گے۔ وہ ایسے تیسرے عالمی رہنما ہوں گے جنہوں نے دو مرتبہ امریکی کانگریس سے خطاب کیا ہو۔ دیگر دو رہنماؤں میں ونسٹن چرچل اور نیلسن منڈیلا شامل ہیں۔ مودی نے اس سے قبل 2016 میں امریکی کانگریس سے خطاب کیا تھا۔

Last Updated : Jun 13, 2023, 10:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.