ETV Bharat / bharat

امریکہ بین الاقوامی شمسی اتحاد میں بطور رکن ملک شامل

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں یہ پہل 2015 میں پیرس میں آب و ہوا کی کانفرنس میں شروع کی گئی تھی۔ امریکہ اس کا 101 واں رکن ہے۔

us joins india led international solar alliance as a member country
امریکہ بین الاقوامی شمسی اتحاد میں بطور رکن ملک شامل
author img

By

Published : Nov 11, 2021, 7:15 AM IST

آب و ہوا کی تبدیلی پر امریکہ کے خصوصی ایلچی جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ کو شمسی توانائی کے اتحاد - آئی ایس اے میں شامل ہونے پر خوشی ہوئی ہے۔

جان کیری نے اس اہم پہل کی قیادت کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر بھوپیندر یادو کا شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے آج یہاں جاری اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں آئی ایس میں شامل ہونے کے لیے ضروری دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔

اس موقع پر ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر بھوپیندر یادو بھی موجود تھے۔ ایک بیان میں جان کیری نے کہا کہ ماحولیات کے درجہ حرارت میں 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافے کو محدود کرنے کے لیے دنیا بھر میں شمسی توانائی کے استعمال میں توسیع کرنا بہت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان عالمی دہشت گردی کا مرکز نہ بنے: دہلی اعلامیہ

انہوں نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ امریکہ آئی ایس اے میں شامل ہونے پر خوش ہے۔ اسی بیان میں انہوں نے اس پہل کی قیادت کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور بھوپیندر یادو کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس کوشش کو اہم قرار دیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں یہ پہل 2015 میں پیرس میں آب و ہوا کی کانفرنس میں شروع کی گئی تھی۔ امریکہ اس کا 101 واں رکن ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.