گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں حضرت میر بابا حیدر کا سالانہ عُرس منایا گیا۔ مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندوں نے شب خوانی میں شرکت کی۔ آج حضرت میر بابا حیدر کا عُرس بہت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا جہاں پر مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندوں نے حضرت میر بابا حیدر کی زیارت پر حاضری دی اور رات بھر شب خوانی کر کے درود و اذکار کی محفلیں منعقد کی۔Urs of Hazrat Mir Baba Haider celebrated in ganderbal
اس موقع پر علماء کرام نے مختلف موضوعات پر خطاب کیا اور ساتھ ہی حضرت میر بابا حیدر کی دی ہوئی تعلیمات سے بھی لوگوں کو آگاہ کیا اور اس پر عمل کرنے کی تلقین بھی کی۔ وہیں مسجد کمیٹی نے عقیدت مندوں کو ہر ایک سہولیات بہم رکھنے کیلئے بھی انتظامات کئے تھے تاکہ کسی بھی عقیدت مند کو کوئی بھی پریشانی لاحق نہ ہو۔
مزید پڑھیں:۔ اجمیر: بابا بُرہان الدین کا دو روزہ عُرس کا اختتام
آپکو بتادیں کہ حضرت میر بابا حیدر کا میلہ ہر سال بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند میر بابا حیدر کی زیارت پر حاضری دینے آتے ہیں اور تقریبا یہ میلہ دو دنوں تک چلتا ہے۔ اس دوران آستان عالیہ پر آئے عقیدت مندوں نے وقف بورڈ پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے آستان عالیہ پر کوئی بھی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے گئے جو کہ باعث تشویش ہے۔