لکھنؤ: اردو کے معروف شاعر وسیم بریلوی کو ہاپوڑ سڑک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد دہلی کے قرول باغ کے بی ایل کپور اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق انکا کامیاب آپریشن ہوگیا ہے، اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، انہیں جلد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ گزشتہ کل وسیم بریلوی ہاپوڑ سڑک حادثہ میں شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے، انہیں دہلی کے ایک نجی اسپتال میں علاج کے داخل کرایا گیا ہے۔ ان کے ہاتھ اور کندھے میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔ ان کے کندھے کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق دہلی سے واپسی کے وقت ہاپوڑ کے قریب ان کی کار میں ڈمپر نے ٹکر مار دی تھی۔ پروفیسر وسیم بریلوی بحرین مشاعرہ میں شرکت کرنے گئے تھے۔ ہوائی جہاز سے دہلی واپس آئے تھے۔ ان کے ساتھ میر گنج قصبے کے رہنے والے شاعر عقیل نعمانی بھی تھے۔ دہلی پہنچنے کے بعد وہ اپنi کریٹا کار سے بریلی آ رہے تھے۔ اس دوران ہاپوڑ کے قریب وسیم بریلوی کی کار ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں شاعر وسیم بریلوی کے ہاتھ میں فریکچر ہوا ہے۔ وسیم بریلوی کو دہلی کے کرول باغ میں واقع ایک نجی اسپتال میکس میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کے بائیں ہاتھ اور کندھے میں فریکچر ہوا ہے۔ آپریشن کیا جارہا ہے، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ وہ جلد ہی صحت مند ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں:۔ Campaign for the Development of Urdu: ارود کے فروغ کے لئے مہم چھیڑنے کی ضرورت،وسیم بریلوی
عقیل نعمانی نے میڈیا کو اطلاع دی کہ پروفیسر وسیم بریلوی بحرین کے مشاعرے میں شرکت کرکے واپس بریلی آر رہے تھے۔ ہوائی جہاز سے دہلی پہنچنے کے بعد کار سے بریلی آرہے تھے اور ہاپوڑ سے گزرتے وقت اچانک ایک ڈمپر سامنے آ گیا۔ اس دوران کار کا اگلا حصہ ڈمپر میں گھس گیا، گنر اور ڈرائیور ایئر بیگ کی وجہ سے محفوظ رہے، لیکن وسیم بریلوی کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔